Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملازمتوں کامعاملہ ہویاشہری علاقوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں کامعاملہ، آصف زرداری نے طے شدہ معاہدے کی کسی ایک بات پربھی عمل نہیں کیا ۔ رابطہ کمیٹی


ملازمتوں کامعاملہ ہویاشہری علاقوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں کامعاملہ، آصف زرداری نے طے شدہ  معاہدے کی کسی ایک بات پربھی عمل نہیں کیا ۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 9/6/2015 1
ملازمتوں کامعاملہ ہویاشہری علاقوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں کامعاملہ، آصف زرداری نے طے شدہ 
معاہدے کی کسی ایک بات پربھی عمل نہیں کیا ۔ رابطہ کمیٹی 
آصف زرداری پیپلزپارٹی کے مردہ جسم میں جان ڈالنے کیلئے ایک مرتبہ پھر’’سندھ کارڈ‘‘ کھیلنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں
آصف زرداری سندھی عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے ایم کیوایم پر سندھ کی تقسیم کا بہتان لگارہے ہیں ۔رابطہ کمیٹی 
سندھ کوایم کیوایم نے نہیں بلکہ کوٹہ سسٹم کے ذریعے شہری اوردیہی کی بنیادپرپیپلزپارٹی نے تقسیم کیا۔رابطہ کمیٹی
اگرپیپلزپارٹی سندھ کے شہری اوردیہی علاقوں کے ساتھ مساوی سلوک کرتی اورسندھ کے تمام علاقوں کوایک نظر
سے دیکھتی توسندھ میں نئے صوبہ کی آوازنہ اٹھتی
کراچی کاامن خودپیپلزپارٹی کی بنائی ہوئی ’’ پیپلزامن کمیٹی ‘‘ نے خراب کیاجبکہ ایم کیوایم نے کراچی میں قیام امن
کیلئے آپریشن کامطالبہ خودکیا۔ رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔5، ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جو شخص تحریری معاہدے یہ کہہ کر توڑدے کہ یہ معاہدے کوئی قرآنی آیات نہیں ہیں اسے وعدے کی پاسداری کی باتیں زیب نہیں دیتیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم پانچ سال تک پیپلزپارٹی کے ساتھ مخلوط حکومت میں شامل رہی لیکن چاہے ملازمتوں کامعاملہ ہویاشہری علاقوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں کامعاملہ، آصف زرداری نے طے شدہ معاہدے کی کسی ایک بات پربھی عمل نہیں کیاجوکسی سے ڈھکا چھپا نہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دراصل آصف زرداری کو اس بات کااحساس ہوگیاہے کہ سندھی بولنے والے عوام آج پیپلزپارٹی کی سندھ دشمن پالیسیوں، لوٹ ماراور مفادپرستی کی سیاست سے بیزار ہوکر متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اورشہری سندھ کی طرح دیہی سندھ نے بھی پیپلزپارٹی کوبری طرح مستردکردیاہے ۔ آصف علی زرداری کو پنجاب کی طرح سندھ میں بھی پیپلزپارٹی کا سیاسی مستقبل تاریک دکھائی دے رہا ہے اسی لئے وہ پیپلزپارٹی کے مردہ جسم میں جان ڈالنے کیلئے ایک مرتبہ پھر’’سندھ کارڈ‘‘ کھیلنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اور سندھی عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے ایم کیوایم پر سندھ کی تقسیم کا بہتان لگارہے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سندھ کوایم کیوایم نے نہیں بلکہ کوٹہ سسٹم کے ذریعے شہری اوردیہی کی بنیادپرپیپلزپارٹی نے تقسیم کیا۔اگرپیپلزپارٹی سندھ کے شہری اوردیہی علاقوں کے ساتھ مساوی سلوک کرتی اورسندھ کے تمام علاقوں کوایک نظرسے دیکھتی توسندھ میں نئے صوبہ کی آوازنہ اٹھتی۔جہاں تک کراچی کے امن کاتعلق ہے تواب یہ بات روزروشن کی طرح عیاں ہے کہ کراچی کاامن خودپیپلزپارٹی کی بنائی ہوئی ’’ پیپلزامن کمیٹی ‘‘ نے خراب کیاجبکہ ایم کیوایم نے کراچی میں قیام امن کیلئے آپریشن کامطالبہ خودکیا۔

10/1/2024 8:29:11 AM