Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نے9، ستمبرکو ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف سندھ تاجراتحاد کی شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کااعلان کردیا


ایم کیوایم نے9، ستمبرکو ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف سندھ تاجراتحاد کی شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کااعلان کردیا
 Posted on: 9/5/2015 1
ایم کیوایم نے9، ستمبرکو ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف سندھ تاجراتحاد کی شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کااعلان کردیا
ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ تاجربرادری پر سراسرظلم ہے، رابطہ کمیٹی
وفاقی حکومت جاگیرداروں اوروڈیروں کی زرعی آمدنی پر ٹیکس نافذ کرنے سے دانستہ گریز کررہی ہے، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم ،وفاقی حکومت کے اس غیرمنصفانہ فیصلے کے خلاف تاجربرادری کے ساتھ ہے، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم تاجروں کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور انکے جائز حقوق کیلئے ہرسطح پر آواز بلند کرتی رہے گی، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔5، ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف سندھ تاجراتحاد کی جانب سے 9، ستمبرکو شٹرڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ تاجربرادری پر سراسرظلم ہے اور ایم کیوایم ،وفاقی حکومت کے اس غیرمنصفانہ فیصلے کے خلاف تاجربرادری کے ساتھ ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب وفاقی حکومت جاگیرداروں اوروڈیروں کی زرعی آمدنی پر ٹیکس نافذ کرنے سے دانستہ گریز کررہی ہے اور دوسری جانب باقاعدگی سے ٹیکس دینے والی تاجربرادری کو مزید ٹیکسوں کے بوجھ تلے دباناچاہتی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وفاقی حکومت کے غیردانشمندانہ اقدامات سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوام بالخصوص تاجربرادری شدید مشکلات کا شکار ہے ، تاجربرادری کو درپیش مسائل ومشکلات کا حل نکالنے کے بجائے حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس نافذکرنے کااعلان کیا ہے جس سے تاجربرادری میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور وہ اپنے جائز مطالبات کے حق میں شٹرڈاؤن ہڑتال کرنے پرمجبورہوگئے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف سندھ تاجراتحاد کی جانب سے 9، ستمبرکو شٹرڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہوئے تاجربرادری کو یقین دلایا کہ ایم کیوایم ان کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور انکے جائز حقوق کیلئے ہرسطح پر آواز بلند کرتی رہے گی ۔

10/1/2024 8:24:01 AM