Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بعض ٹی وی چینلز اور اخبارات میں لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین کے براہ راست خطابات پر پابندی عائد کئے جانے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں پر ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کا اظہار مذمت

 Posted on: 9/4/2015 1

لاہور ہائیکورٹ سے منصوب قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب کے حوالے سے خبریں بالکل بے بنیاد ہیں ، لیگل ایڈ کمیٹی
عدلیہ کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی براہ راست خطاب پراب تک کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے
آئندہ بغیر تصدیق اور تحقیق کے جناب الطاف حسین کے حوالے سے کوئی بھی خبر نشریاشائع نہ کی جائے
ورنہ ایم کیو ایم اپنا قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی
کراچی :۔۔۔04؍ ستمبر 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ لیگل ایڈ کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بعض ٹی وی چینلز اور اخبارت میں لاہورہائیکورٹ کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کے براہ راست خطابات پر پابندی کے حوالے سے نشر اور شائع ہونے والی خبر کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی نے کہا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی براہ راست خطاب کے حوالے سے لاہورہائیکورٹ کے حوالے سے خبریں بالکل بے بنیاد ہیں عدلیہ کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی براہ راست خطاب پرایک تک کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل (پنجاب)نوٹس جاری کیا وہ آئندہ سماعت سے قبل اپنے""Parawise Comments/Objection داخل کرائیں ۔ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی نے کہا کہ عدالت نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ مقدمے کے فوری سماعت ہونے کیلئے نوٹس کے اجراء کے احکامات کئے جانے چاہئیں۔ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی نے پاکستان کے کروڑوں غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کے قائد جناب الطاف حسین کے حوالے سے بعض چینل اور اخبارات میں شائع ہونے والے خبروں پر اپنے خدشات اور اور تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نیوز ڈائرکیٹرز اور ایڈیٹران اور مالکان سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ آئندہ بغیر تصدیق اور تحقیق کے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کے حوالے سے جاری ہونے والے کوئی بھی خبر نشر اور شائع نہ کی جائے ورنہ ایم کیوایم اپنا قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔

10/1/2024 8:27:38 AM