Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاہور ہائیکورٹ نے ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین کے براہ راست خطابات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ، سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف


لاہور ہائیکورٹ نے ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین کے براہ راست خطابات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ، سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف
 Posted on: 8/31/2015
لاہور ہائیکورٹ نے ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین کے براہ راست خطابات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ، سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف 
مختلف نیوز چینلوں پر چلنے والی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، بیرسٹر محمد علی سیف 
لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا یا کسی اور ادارے کو الطاف حسین کے خطابات پر پابندی کے حوالے سے کوئی حکم جاری نہیں کیا ہے، بیرسٹر محمد علی سیف 
مختلف نیوز چینلز اور میڈیا پر آنے والی تمام خبریں من گھڑت اور بے اعتبار ہیں ، بیرسٹر محمد علی سیف 
کراچی:31؍ ا گست 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین کے براہ راست خطابات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ۔ اس حوالے سے مختلف نیوز چینلوں پر چلنے والی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے پیر کے دن تمام Respondents سے کہا ہے کہ 7ستمبر تک عدالت میں اپنے اپنے جوابات داخل کریں ۔ ایڈوکیٹ جنرل اور ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو بھی عدالت کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ الطاف حسین کے براہ راست خطابات پر پابندی کے حوالے سے میڈیا پر آنے والی تمام خبریں من گھڑت اور بے اعتبار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا یا کسی اور ادارے کو خطابات پر پابندی کے حوالے سے کوئی حکم جاری نہیں کیا ہے ۔
وڈیو

10/1/2024 8:28:02 AM