Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کے الیکٹرک " کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں بلا جواز، ناجائز اضافے اورصارفین کو اضافی بل بھیجنے پررابطہ کمیٹی کا اظہارمذمت


کے الیکٹرک " کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں بلا جواز، ناجائز اضافے اورصارفین کو اضافی بل بھیجنے پررابطہ کمیٹی کا اظہارمذمت
 Posted on: 8/25/2015
کے الیکٹرک " کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں بلا جواز، ناجائز اضافے اورصارفین کو اضافی بل بھیجنے پررابطہ کمیٹی کا اظہارمذمت
ادارے کو نجی تحویل میں دیتے وقت یہ معاہدہ کیا گیا تھا کہ " کے الیکٹرک "آنے والے سات سال تک
بجلی کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں کرے گی،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
" کے الیکٹرک " کی جانب سے مزیدبجلی پیدا کرنے کے بجائے بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے ، رابطہ کمیٹی
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کے الیکٹر ک کی جانب سے لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کا نوٹس لیں ،رابطہ کمیٹی 
کراچی:۔۔۔25، اگست2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے " کے الیکٹرک " کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں بلا جواز، ناجائز اضافے اورصارفین کو اضافی بل بھیجنے کی شدید ترین مذمت کی ہے اور اس اقدام کو اہلیان کراچی کے ساتھ کھلی دشمنی قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک جانب " کے الیکٹرک "کے صارفین مہنگی ترین بجلی استعمال کررہے ہیں اور دوسری طرف " کے الیکٹرک " کی جانب وقفے وقفے سے کی جانے والی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری مسلسل پریشانی اور مسائل کاشکار ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ " کے الیکٹرک "کو نجی تحویل میں دیتے وقت یہ معاہدہ کیا گیا تھا کہ " کے الیکٹرک "آنے والے سات سال تک بجلی کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں کرے گی اور شہر کراچی کی ضروریات کے مطابق مزید بجلی پیدا کرنے کے لئے نئے یونٹس لگائے گی لیکن اس کے برعکس نہ ہی مزیدبجلی پیدا کرنے کے لئے کسی قسم کے اقدامات کئے گئے اورنہ ہی ’’کے الیکٹرک‘‘نے شہریوں کو بجلی کی ترسیل میں حائل رکاوٹوں اور تیکنیکی خرابیوں کو دور کرنے کیلئے اپنی ذمہ داری کو پورا کیا بلکہ بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے اور اضافی بلنگ کے ذریعے کراچی کے عوام کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ " کے الیکٹرک "اہلیان کراچی کوبلاتعطل بجلی کی فراہمی میں بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے اور ناکامیوں کا ازالہ کرنے اور صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے " کے الیکٹرک "نے اپنی ماضی روش اختیار کی ہوئی ہے جس سے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹر ک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اوراضافی بلنگ کا نوٹس لیاجائے اور کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو بجلی کی مسلسل ترسیل کے لئے اس میں حائل رکاوٹوں اور تکنیکی خرابیوں کو دور کرنے کا سختی سے پابند کیاجائے ۔ 

10/1/2024 6:21:26 AM