Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی رشید گوڈیل سے فون پر گفتگو،


ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی رشید گوڈیل سے فون پر گفتگو،
 Posted on: 8/24/2015
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی رشید گوڈیل سے فون پر گفتگو، 
جناب الطاف حسین نے رشید گوڈیل کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی
آپ کے ساتھ ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر نہ صرف میں غمزدہ تھابلکہ تمام کارکنان سمیت پوری
قوم دکھی تھی ۔الطاف حسین کی رشیدگوڈیل سے گفتگو
اللہ تعالیٰ نے کروڑوں چاہنے والوں کی دعا ئیں سن کر آپ کو دوسری زندگی عطا کی ۔الطاف حسین کی رشیدگوڈیل سے گفتگو
رشید گوڈیل تکلیف کے باعث بامشکل الفاظ ادا کر پا رہے تھے اس کے باجود انہوں نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کی
رشید گوڈیل نے جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے کروڑوں چاہنے والوں کی دعاؤں پر ان کا شکریہ ادا 
جناب الطاف حسین نے رشید گوڈیل کے صابزادے سے بھی گفتگو کی اوران سے ہمدردی کااظہارکیا
لندن ۔۔ 24اگست 2015ء
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے آج حق پرست رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔ جناب الطاف حسین، رشید گوڈیل سے گفتگو کرتے ہوئے انتہائی جذباتی اور آبدیدہ ہوگئے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد سے جلد صحت یاب کرے ۔ رشید گوڈیل تکلیف کے باعث بامشکل الفاظ ادا کر پا رہے تھے مگر اس کے باجود انہوں نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکی ۔انہوں نے جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے کروڑوں چاہنے والوں کی دعاؤں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔جناب الطاف حسین نے رشیدگوڈیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر نہ صرف میں غمزدہ تھابلکہ ایم کیوایم کے کارکنان سمیت پوری قوم دکھی تھی اورسب نے آپ کی صحت یابی کیلئے شب و روز اللہ کے حضوردعائیں کیں۔ بالآخر اللہ تعالیٰ نے کروڑوں چاہنے والوں کی دعا سن کر آپ کو دوسری زندگی عطا کی جس پر نہ صرف میں بلکہ پوری قوم اور چاہنے والے خدائے بزرگ و برتر کے شکر گزار ہیں ۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے رشید گوڈیل کے صابزادے سے بھی گفتگو کی، ان سے ہمدردی کااظہارکیااور انہیں تلقین کی کہ وہ اپنے والد کا خیال رکھیں اور خدا تعالیٰ کا شکر بجا لائیں۔

10/1/2024 6:24:17 AM