Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن، قصبہ کالونی ، جیکسن اور کورنگی سے ایم کیوایم کے 5ذمہ داروں اورکارکنوں کو گرفتارکرلیاگیا


اورنگی ٹاؤن، قصبہ کالونی ، جیکسن اور کورنگی سے ایم کیوایم کے 5ذمہ داروں اورکارکنوں کو گرفتارکرلیاگیا
 Posted on: 8/18/2015
اورنگی ٹاؤن، قصبہ کالونی ، جیکسن اور کورنگی سے ایم کیوایم کے 5ذمہ داروں اورکارکنوں کو گرفتارکرلیاگیا
سرکاری اہلکارکالعدم تنظیموں کے سفاک دہشت گردوں کے بجائے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کو گرفتارکررہے ہیں ، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی مسلسل گرفتاریوں کا فوری نوٹس لیاجائے ، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔18، اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، قصبہ کالونی ، جیکسن اور کورنگی میں سرکاری اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کی گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن یونٹ 118-C کے کارکن فرحان علی ولد ذوالفقارعلی ایم کیوایم کے شہید کارکن عبدالرحیم کی تدفین میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ پولیس اہلکاروں نے انہیں ان کے گھرکے قریب سے گرفتارکرلیا۔ اسی علاقے سی آئی ڈی پولیس نے یونٹ کمیٹی کے رکن محمد سرور ولد محمد انور کو گرفتارکرلیاجبکہ سرکاری اہلکاروں نے قصبہ کالونی بلاک 4سے یونٹ کمیٹی کے رکن انیس احمد ولد عبدالمجید، جیکسن تھانے کی حدود میں واقع کراچی پورٹ ٹرسٹ کے دفترسے ایم کیوایم رنچھوڑلائن کے کارکن وقاص قریشی ولد رئیس الدین قریشی اورکورنگی عوامی کالونی سے ایم کیوایم کی یونٹ کمیٹی کے رکن محمد نورعالم ولد مقصودعالم کو گرفتارکرلیا۔ 
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی بلاجوا ز گرفتاریاں روزمرہ کا معمول بن چکی ہیں، ایک جانب ایم کیوایم کے رہنماؤں اور کارکنوں پر قاتلانہ حملے کیے جارہے ہیں لیکن سرکاری اہلکار وں کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے سفاک دہشت گردوں کوگرفتارکرنے کے بجائے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کو گرفتارکیاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری شجاعت حسین اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی مسلسل گرفتاریوں کا فوری نوٹس لیاجائے ، بے گناہ کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرایا جائے اور تمام گرفتارشدگان کو فی الفور رہا کیاجائے ۔

10/1/2024 6:23:52 AM