Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کا قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار سے ٹیلی فون پر رابطہ

 Posted on: 8/18/2015

خورشید شاہ ، قائم علی شاہ اور عمران اسماعیل کی حق پرست رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت اور 
ملوث دہشت گردوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ 
پیپلزپارٹی کی رہنما محترمہ شہلا رضا کابھی سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی  سے ٹیلی فون پر رابطہ ،رشید گوڈیل کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے پرانتہائی تشویش اور دکھ کااظہار 
کراچی ۔۔۔18، اگست2015ء 
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے حق پرست رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کی فی الفور گرفتار ی کا مطالبہ کیا ہے ۔ یہ مطالبہ انہوں نے قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ ، قائم علی شاہ اور عمران اسماعیل نے رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے اور ان کے نتیجے میں ان کے شدید زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور رشید گوڈیل کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کو رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کی تفصیلات اور اس کے پس پردہ محرکات سے بھی آگاہ کیا ۔ 
دریں اثناء پیپلزپارٹی کی رہنما محترمہ شہلا رضا نے بھی سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی سے رشید گوڈیل کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے پرانتہائی تشویش اور دکھ کااظہار کیا ۔ شہلا رضا نے رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی ۔ 

10/1/2024 6:22:19 AM