Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل فائرنگ سے زخمی ہوگئے، ایم کیوایم


کراچی میں ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل فائرنگ سے زخمی ہوگئے، ایم کیوایم
 Posted on: 8/18/2015
کراچی میں ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل فائرنگ سے زخمی ہوگئے، ایم کیوایم
حق پرست رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر بلاجواز قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے، الطاف حسین
اس کڑے اور مشکل وقت میں پوری قوم رشید گوڈیل اور انکے اہل خانہ کے ساتھ ہے، الطاف حسین
کراچی ۔۔۔18، اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ حق پرست رکن قومی اسمبلی رشیدگوڈیل قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ان پر آج 11 بجکر 55 منٹ (پاکستانی ٹائم) پر کراچی کے علاقے بہادرآباد میں اس وقت مسلح حملہ کیاگیا جب وہ اپنی گاڑی میں گھرجارہے تھے۔رشیدگوڈیل کی کار پر موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کی جس سے ان کی گاڑی پر کئی گولیاں لگیں ،یہ امر افسوسناک ہے کہ مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے رشید گوڈیل شدید زخمی جبکہ ان کے ڈرائیور موقع پر ہی شہید ہوگئے، رشید گوڈیل کو شدیدزخمی حالت میں اسپتال میں لے جایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ دریں اثنا ء ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے حق پرست رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پربلاجواز قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی جس میں انکے ڈرائیور جاں بحق اور رشید گوڈیل زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ اس کڑے اور مشکل وقت میں پوری قوم رشید گوڈیل اور انکے اہل خانہ کے ساتھ ہے ۔ اس حوالہ سے مزید تفصیلات موصول ہوتے ہی عوام کو آگاہ کیاجاتا رہے گا۔
English Viewers

10/1/2024 6:23:44 AM