تحریک کی سینئر کارکن اور ایف ایف سی کی جوائنٹ انچارج محترمہ شاہجہاں کے شوہر مرحوم محمود الحسن کی فاتحہ چہلم مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی
چہلم میں انچارج رابطہ کمیٹی کہف الورٰ ی سمیت ارکان رابطہ کمیٹی و دیگر کی شرکت
کراچی۔۔۔16اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی کی جوائنٹ انچارج اور تحریک کی سینئر کارکن محترمہ شاہجہاں عرف’’ چننی باجی ‘‘ کے شوہرمرحوم محمودالحسن کی فاتحہ چہلم انکی رہائشگاہ واقع نارتھ ناظم آباد میں منعقد ہوئی۔اس سلسلے میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی اورمرحوم کے بلنددرجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ،ارکان رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائمخانی،ریحانہ نسرین،شعبہ خواتین کی ذمہ داران سمیت مرحوم کے عزیز اقارب نے شرکت کی۔