Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں جعلی دودھ بنانے اورفروخت کرنے کے گھناؤنے دھندے پرایم کیوایم کے ارکان قومی اسمبلی کااظہار مذمت


کراچی میں جعلی دودھ بنانے اورفروخت کرنے کے گھناؤنے دھندے پرایم کیوایم کے ارکان قومی اسمبلی کااظہار مذمت
 Posted on: 8/15/2015
کراچی میں جعلی دودھ بنانے اورفروخت کرنے کے گھناؤنے دھندے پرایم کیوایم کے ارکان قومی اسمبلی کااظہار مذمت 
انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر نقلی دودھ بنانے والی فیکٹریوں کو فی الفور بند کروایاجائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
دودھ کی کوالٹی بہتر بنانے کے بجائے جعلی دودھ بنانے اور فروخت کرنے کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر سنگین نوعیت کا مجرمانہ فعل کررہے ہیں، ارکان قومی اسمبلی ایم کیوایم 
جعلی دودھ میں ایمونیم کی تعداد بہت زیادہ ہے جس سے لوگوں میں مختلف بیماریاں پیدا ہورہی ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
جعلی دودھ ایک طرح کا سلو پوائزن بھی ہے جس سے شہریوں اور باالخصوص بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں ، رابطہ کمیٹی 
جعلی دودھ کا نامور لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کرایاجائے ، اس دھندے کی باقاعدہ تحقیقات کرائی جائے اور ملوث عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے، ارکان قومی اسمبلی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔15، اگست2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان قومی اسمبلی نے کراچی میں جعلی دودھ بنانے اورفروخت کرنے کے گھناؤنے دھندے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر نقلی دودھ بنانے والی فیکٹریوں کو فی الفور بند کروایاجائے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ دودھ انسانی صحت اور باالخصوص بچوں کیلئے انتہائی ضروری ہے اور دودھ کی کوالٹی بہتر بنانے کے بجائے جعلی دودھ بنانے اور فروخت کرنے کا مکروہ دھندے میں ملوث عناصر سنگین نوعیت کا مجرمانہ فعل کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جعلی دودھ میں ایمونیم کی تعداد بہت زیادہ ہے جس سے لوگوں میں مختلف بیماریاں پیدا ہورہی ہے جبکہ یہ جعلی دودھ ایک طرح کا سلو پوائزن بھی ہے جس سے شہریوں اور باالخصوص بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں ۔ ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں جعلی دودھ بنانے کے دھندے میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کیاجائے ،جعلی دودھ کا نامور لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کرایاجائے ، اس دھندے کی باقاعدہ تحقیقات کرائی جائے اور ملوث عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔ 

10/1/2024 6:23:29 AM