Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان کے68ویں یو م آزادی پورے جوش وجذبے کے ساتھ انتہائی شایانِ شان طریقے سے منایاگیا


ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان کے68ویں یو م آزادی پورے جوش وجذبے کے ساتھ انتہائی شایانِ شان طریقے سے منایاگیا
 Posted on: 8/15/2015
ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان کے68ویں یو م آزادی پورے جوش وجذبے کے ساتھ انتہائی شایانِ شان طریقے سے منایاگیا
سلسلے میں عزیزآبادکے تاریخی جناح گراؤنڈمیں13اور14اگست کو دوروزہ جشن آزادی اجتماعات منعقدکیے گئے
کراچی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوام خصوصاً نوجوانوں،بزرگوں،خواتین، بچوں اور،بچیوں نے غیرمعمولی تعدادمیں شرکت کی 
ورائٹی پروگرام کے شرکاء سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطا ف حسین نے بھی ٹیلی فونک خطاب کرکے تمام اہل وطن کویومِ آزادی کی مبارکباددی
جناح گراؤنڈ عزیزآبادمیں ہونے والاجشن آزادی کا پروگرام عوام کی شرکت کی لحاظ سے ملکی تاریخ کاسب سے بڑاپروگرام تھاجس میں لاکھوں عوام نے شرکت کی
پروگرام میں شریک بچوں ، نوجوانوں اورخواتین نے اپنے چہروں پر پاکستان اور ایم کیوایم کے پرچموں کی پینٹنگز بنوائیں 
ورائٹی پروگرام میں شریک نوجوانوں کاجوش وخروش قابل دیدتھااوران کی جانب سے ملی وقومی نغموں پرولہانہ اندازرقص اوربھنگڑے ڈالے گئے
ورائٹی پروگرام میں حسن جہانگیر،ارجمن، ہنی خان ، آصف حسن مہدی ،فضان علی،زرین،آفتاب خان،شبیرضیا،سیمی صدیقی،شان،امبر انصاری ، رامیز ،محمدافراہیم ، علی ، اورسالار سمیت معروف فنکاروں اور گلو کاروں نے اپنے فن کامظاہرہ کیا

کراچی:۔۔۔15اگست 2015ء 
ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان کے68ویں یو م آزادی پورے جوش وجذبے اور انتہائی شایانِ شان طریقے سے منایاگیااوراس سلسلے میں عزیزآبادکے تاریخی جناح گراؤنڈ میں 13اور14اگست کو دوروزہ جشن آزادی اجتماعات منعقدکیے گئے جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوام خصوصاً نوجوانوں،بزرگوں،خواتین، بچوں اور ،بچیوں نے غیرمعمولی تعدادمیں شرکت کی اوررنگارنگ ورائٹی پروگرام سے لطف اندوزہوئے۔ورائٹی پروگرام کے شرکاء سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطا ف حسین نے بھی ٹیلی فونک خطاب کیااورحاضرین سمیت تمام اہل وطن کودل کی گہرائیوں سے یومِ آزادی کی مبارکباددی۔جشنِ آزادی کے موقع پرجناح گراؤنڈ عزیزآبادمیں ہونے والاورائٹی پروگرام عوام کی شرکت کی لحاظ سے ملکی تاریخ کاسب سے بڑااجتماع تھاجس میں مجموعی طورپرلاکھوں عوام نے انتہائی منظم اندازمیں شرکت کی اوراس کامیاب بناتے ہوئے قائد تحریک جناب الطا ف حسین اور ایم کیوایم پراپنے بھرپوراعتماداورملک سے محبت کاثبوت دیا۔ اس موقع پرورائٹی پروگرام میں شریک بچوں اور نوجوانوں نے اپنے چہروں پر پاکستان اورایم کیوایم کے پرچموں کی پینٹنگز بنوائیں اور جبکہ خواتین اور لڑکیوں نے پاکستان کے قومی پرچم کے رنگ سے مطابقت رکھنے والی ہری اور سفید چوڑیاں اور بیجز پہن پر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔جناح گراؤنڈمیں ہونے والے ورائٹی پروگرام میں ملکی وبین القوامی شہرت یافتہ گلوکاروں،گلوکارائیں،فنکاروں نے اپنے فن کی مظاہرہ کیااورحاضرین محفل سے دادوصول کی۔رنگارنگ ورائٹی پروگرام میں شریک عوام خصوصاً نوجوانوں کاجوش وخروش قابل دیدتھااوروہ گلوکاروں کی جانب سے گائے گئے ملی وقومی نغموں اورگانے پر ولہانہ اندازمیں رقص اوربھنگڑے ڈالتے نظرآئے جبکہ ان کی جانب سے وقفے وقفے سے پاکستان زندہ باداورقائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے حق میں لگائے گئے نعروں سے جناح گراؤنڈکی فضاء گونجتی رہی۔ورائٹی پروگرام میں جن بین القوامی شہرت یافتہ فنکاروں نے شرکت کی ان میں حسن جہانگیر،ارجمن، ہنی خان ،شہنشاہ غزل مہدی حسن کی صاحبزادے آصف حسن مہدی ،فضان علی،زرین،آفتاب خان،شبیرضیا،سیمی صدیقی،شان،امبرانصاری،رمیز ،محمدافراہیم ،معصوم بچہ حمزہ علی ،معصوم بچہ سالار، معروف کامیڈن پرویزصدیقی،خالدرضا اورایگل اسٹارگروپ سمیت معروف فنکاروں اور گلو کاروں نے اپنے اپنے فن کامظاہرہ کیا۔پروگرام میں نظامت کے فرائض فیصل ندیم نے انجام دیئے جبکہ پیشن بینڈنے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی پسندیدہ تن ڈولے میرامن ڈولے میرے دل کوملے قرارکون بجائے بانسریابجائی اورمختلف قومی وملی نغموں کی بہترین دھنیں پیش کیں۔ ورائٹی پروگرام بغیرکسی وقفے کے رات گئے تک جاری رہا جس میں نوجوان قومی وملی گانوں پروالہانہ رقص اوربھنگڑے ڈالے۔

10/1/2024 6:23:18 AM