Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام دوروزہ جشن آزادی میں بھرپورشرکت کرنے پر عوام کورابطہ کمیٹی کیزبردست مبارکباداورخراج تحسین


ایم کیوایم کے زیراہتمام دوروزہ جشن آزادی میں بھرپورشرکت کرنے پر عوام کورابطہ کمیٹی کی زبردست مبارکباداورخراج تحسین
 Posted on: 8/15/2015
ایم کیوایم کے زیراہتمام دوروزہ جشن آزادی میں بھرپورشرکت کرنے پر عوام کورابطہ کمیٹی کیزبردست مبارکباداورخراج تحسین 
جناح گراؤنڈمیں ہونے والاجشن آزادی کااجتماع پورے ملک میں منعقدکئے جانے والے اجتماعات میں سب سے بڑااجتماع تھا 
انتہائی مختصروقت میں جشن آزادی کے اجتماع کے شاندارانتظامات کرنے پر ذمہ داران وکارکنان کورابطہ کمیٹی کی شاباش 
کراچی ۔۔۔ 15 اگست 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے زیراہتمام دوروزہ جشن آزادی میں بھرپورشرکت کرنے اوراسے کامیاب بنانے پر عوام کوزبردست مبارکباداورخراج تحسین پیش کیاہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مسلسل چھاپوں، گرفتاریوں، ماورائے عدالت قتل، گرفتاریوں کے بعد لوگوں کولاپتہ کرنے اور تمام ترسختیوں اورنامساعدحالات کے باوجود عوام نے جس طرح ایم کیوایم کے زیراہتمام ہونے والے دوروزہ جشن آزادی کے اجتماع میں جس بھاری تعدادمیں شرکت کی ہے اس پر وہ زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عوام کی شرکت کے اعتبارسے جناح گراؤنڈمیں ہونے والاجشن آزادی کااجتماع پورے ملک میں جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدکئے جانے والے اجتماعات میں سب سے بڑااجتماع تھا۔ رابطہ کمیٹی نے تمام تر نامساعد حالات کے باوجود انتہائی مختصروقت میں دوروزہ جشن آزادی کے اجتماع کے شاندارانتظامات کرنے پر ذمہ داران وکارکنان کوبھی شاباش پیش کی ہے ۔ 

10/1/2024 6:22:43 AM