Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز نے لانڈھی کے مختلف علاقوں میں حقیقی دہشت گردوں کا قبضہ کروایا، جشن آزادی منانے سے بعض نہیں آئیں گے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار


رینجرز نے لانڈھی کے مختلف علاقوں میں حقیقی دہشت گردوں کا قبضہ کروایا، جشن آزادی منانے سے بعض نہیں آئیں گے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
 Posted on: 8/14/2015
رینجرز نے لانڈھی کے مختلف علاقوں میں حقیقی دہشت گردوں کا قبضہ کروایا، جشن آزادی منانے سے بعض نہیں آئیں گے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
1992ء میں بھی اوچھے ہتھکنڈوں سے ایم کیوایم کو دبانے کی کوشش کی تھی لیکن عوام نے جناب الطاف حسین کا ساتھ دیا تھا
یوم آزادی پر رینجرز کی کارروائی ایم کیوا یم اور حکومت کے درمیان ممکنہ مذاکراتی عمل کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کی گئی ہے
وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ یوم آزادی کی رات چھاپہ مار نے اور بیگناہ کارکنان کی گرفتاری کا نوٹس لیں
ایم کیو ایم کے سینئر رہنماڈاکٹر محمد فاروق ستار کی رابطہ کمیٹی ارکان کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس
کراچی ۔۔۔14 اگست2015 ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنماڈاکٹرمحمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ یوم آزادی کی رات لانڈھی میں ایم کیوا یم کے پر امن کارکنان کو یونٹ آفس سے گرفتار کرکے اطر اف کے علا قوں میں ایم کیوا یم حقیقی کے دہشت گردوں کا قبضہ کرواکر شہر کا امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ایم کیو ایم چھاپے گرفتاریوں کے خوف سے جشن آزادی کی خوشیاں منانے سے بعض نہیں آئے گی اور ہر صورت پاکستان کا پرچم بلند کرتی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات اور جمعہ کی شب جناح گراؤنڈ میں منعقدہ جشن آزادی پروگرام کے دوران ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرا رکان رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ، مطیع الرحمن ، کمال ملک،اسلم خان آفریدی ، اقبال مقدم ، شاہد پاشا،شبیر قائم خانی، محترمہ زرین مجید اور رعنا یوسف زئی بھی انکے ہمراہ تھے ۔ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہاکہ جشن آزادی منانے والے کارکنان کوگرفتار کر کے کیا رینجرز نے ہمیں تحفہ دیا ہے؟ ، ہمارے آباء و اجداد نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ دے کر اور سینکڑوں ماؤں ، بہنوں نے اپنی عصمتیں قربان کرکے پاکستان بنایا تھا اور آج کی رات ہی ہمارے دفتر پر چھاپہ مار کر ہمیں سیاسی جمہوری عمل سے بے دخل کیا جارہاہے اورہماراگراؤنڈ کسی اور کو دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کافی دنوں سے کراچی کے مختلف علاقوں میں سرکاری موبائلوں میں لاکر ایم کیو ایم حقیقی کے دہشت گردوں کو لاکر بٹھانے کی کوششیں کی گئیں ۔انہوں نے کہاکہ اس مذموم اقدام کے باوجود ایم کیو ایم جناب الطاف حسین کا پیغام حق پرستی و امن پسندی پھیلاتی رہے گی ،پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا تی رہے گی اور چھاپے گرفتاریوں کے خوف سے جشن آزادی منانے سے بعض نہیں آئے گی ۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل رمضان المبارک کی ایک بڑی رات میں ایم کیوا یم کے مرکز سے رابطہ کمیٹی انچارج کہف الوری اور رکن رابطہ کمیٹی قمر منصور کو گرفتار کیا گیا تھا اورآج ملک کی آزادی کے دن اس قسم کا قد م اُٹھایا گیا جس کی مذمت کرتے ہیں ، اس اقدام سے ہماری خوشیوں کو خاک میں ملانے کی کوشش کی گئی اور یوم آزادی پر ہماری آزادی صلب کی گئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کراچی کے مختلف علاقوں کو دوبارہ حقیقی دہشت گردوں کے قبضے میں دیکر کراچی کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے ، 1992ء میں بھی اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ایم کیوا یم کو دبانے کی کوشش کی تھی لیکن عوام نے اس کڑے وقت میں جناب الطاف حسین کا ساتھ دیا تھا اور ایک مرتبہ پھر کامیابی ہماری ہوگی ، اس قسم کے اقدام سے ایم کیوا یم اور حکومت کے درمیان ممکنہ مذاکراتی عمل کو ثبوتاژ کرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے لیکن ایم کیوا یم ہر صورت میں پاکستان کا پرچم سربلند رکھے گی ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ زبردستی شہر کی آبادیوں کو نو گو ایریا بنانے کے اقداما ت سے شہر کا امن تبا ہ ہو گا لیکن ایم کیوا یم سیاسی سرگرمیوں سے نو گو ایریاز کو دوبارہ پر امن بنائے گی۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے کہا کہ یونٹ آفس پر موجود کارکنان بیگناہ تھے اور یوم آزادی کی رات اس قسم کا چھاپہ درست اقدام نہیں لہٰذا حکومت اس واقع کی تحقیقات کرے ۔
English Viewers


10/1/2024 6:24:48 AM