Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین کے کارکنان کی ہر اول دستے کا کردار ادا کرکے پاکستان کو بچائیں گے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


الطاف حسین کے کارکنان کی ہر اول دستے کا کردار ادا کرکے پاکستان کو بچائیں گے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
 Posted on: 8/14/2015
الطاف حسین کے کارکنان کی ہر اول دستے کا کردار ادا کرکے پاکستان کو بچائیں گے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
قیام پاکستان کے لئے ہمارے آباؤ اجداد نے لاکھوں جانیں دی، آج ہماری حب الوطنی پر انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں
اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے استعفیٰ میں بھی عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے استعفیٰ میں بھی ذلت دیتا ہے
فائیو اسٹار چورنگی پر جشنِ آزادی کے سلسلے میں13اگست کی رات نارتھ ناظم آباد سیکٹر کے زیر اہتمام 
لگائے گئے استقبالیہ کیمپ پر شرکاء سے ڈاکٹرمحمدفاروق ستاراوردیگرکاخطاب 
کراچی۔۔۔13اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرمحمد فاروق ستار نے کہاہے کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کے کارکنان کی ہر اول دستے کا کردار ادا کرکے پاکستان کو بچائیں گے۔انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان کے لئے ہمارے آباؤ اجداد نے لاکھوں جانیں دی اورخدانہ خواستہ کبھی پاکستان کی سلامتی کو خطرات لاحق ہواتوپاکستان بنانے والوں کی اولادیں اسے بچانے کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے میں لمحہ بھردیرنہیں لگائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 13اگست کی رات نارتھ ناظم آباد سیکٹر کے زیر اہتمام فائیو اسٹار چورنگی پر جشنِ آزادی کے سلسلے میں لگائے گئے استقبالیہ کیمپ پر جمع ہونیوالے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائمخانی ،اقبال مقدم ،سابق ارکان اسمبلی جمال احمد اور انور رضا سمیت ذمہ داران و کارکنان سمیت خواتین بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستار نے کہا کہ آج ہماری حب الوطنی پر انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں،ہماری یکجہتی اور اتحاد پر لوگوں کو غلط فہمی لاحق ہوگئی ہے، شاید کچھ لوگ NA-246کی بدترین شکست بھول گئے ہیں انہیں یاد دلادوں جب جب الیکشن ہونگے تو NA-246ہی یاد دلاتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے استعفیٰ میں بھی عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے استعفیٰ میں بھی ذلت دیتا ہے، قائدتحریک الطاف حسین نے 14اگست سے پہلے پاکستان کے جمہوری نظام جو ناانصافی سے بھرا ہوا ہے اس نظام کو بچانے کے لئے سوچا پارلیمان کو پہلے آزادکرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم جب بھی پارلیمان جائیں گے تو سراٹھاکر جائیں گے اگر پارلیمان سے آئینگے تو سر اٹھا کر آئینگے اور قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو سرنگوں نہیں ہونے دینگے۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی نے کہا کہ آج میں جناب الطاف حسین کی جانب سے پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے پاکستان کا 68واں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔تقریب کے اختتام پر قومی ترانا لگایا گیا اور آتش بازی کا زبر دست مظاہرہ کیا گیا جس سے لوگوں میں جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔





10/1/2024 6:21:11 AM