متحدہ سوشل فورم کے رکن انور خان ترین کے والدمحمد شفیع خان ترین کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔ 13 اگست2015 ء
متحدہ قومی مو ومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے متحدہ سوشل فورم کے رکن انور خان ترین کے والدمحمد شفیع خان ترین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تما م کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ محمد شفیع خان ترین کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔