Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آج ہم دارلحکومت سینٹرل پریس کلب میں استعفوں کیساتھ موجود ہیں جیسے ہی مرکزی قیادت اشارہ دیگی اپنے استعفے اسمبلی میں جمع کروادیں گے


آج ہم دارلحکومت سینٹرل پریس کلب میں استعفوں کیساتھ موجود ہیں جیسے ہی مرکزی قیادت اشارہ دیگی اپنے استعفے اسمبلی میں جمع کروادیں گے
 Posted on: 8/13/2015
آج ہم دارلحکومت سینٹرل پریس کلب میں استعفوں کیساتھ موجود ہیں جیسے ہی مرکزی قیادت اشارہ دیگی اپنے استعفے اسمبلی میں جمع کروادیں گے
پاکستان میں ایم کیوایم کے اراکین نے قومی اسمبلی صوبائی اسمبلی اور سینٹ میں اپنے استعفے جمع کروائے،طاہرکھوکھر
ہمیں اسمبلیوں سے نااہل قرار دینے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں
پیپلز پارٹی، ن لیگ اور مسلم کانفرنس اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے ایم کیوایم کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں
آزادکشمیرمیں ایم کیوایم پارلیمانی لیڈرطاہرکھوکھرکی سینٹرل پریس کلب مظفرآبادمیں پریس کانفرنس
مظفرآباد:۔۔۔13؍اگست2015ء
ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈرمحمد طاہر کھو کھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم دارلحکومت سینٹرل پریس کلب میں استعفوں کیساتھ موجود ہیں جیسے ہی مرکزی قیادت اشارہ دیگی ہم اپنے استعفے اسمبلی میں جمع کروادیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایم کیوایم کے اراکین نے قومی اسمبلی صوبائی اسمبلی اور سینٹ میں اپنے استعفے جمع کروائے ۔ ہمیں اسمبلیوں سے نااہل قرار دینے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،پیپلز پارٹی، ن لیگ اور مسلم کانفرنس اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے ایک دوسرے سے نمبر لینے کے لئے ایم کیوایم کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے سے آگے بڑھنے ، اپنے آقاؤں کو خوش کرنے اورایک دوسرے سے سبقت لینے کی ضرورت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔طاہرکھوکھرنے کہاکہ چونکہ آزادکشمیر اسمبلی کا دائرہ کار پاکستان میں نہیں آتا ۔ آزادکشمیر کی اپنی آئینی حیثیت ہے جس کے پیش نظر گذشتہ روز ایم کیوایم قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی اعلان کیا تھا کہ آزادکشمیر کے بارہ میں ابھی کوئی نہیں فیصلہ ہوا جیسا ہی کوئی فیصلہ ہوا وہ بتا دیا جائیگا ۔ طاہر کھو کھر نے کہا کہ آزادکشمیر کے حوالہ سے جو فیصلہ مرکزی قیادت کریگی ہم اس پر لبیک کہیں گے اور اپنے استعفے جمع کروادیں گے ۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے حوالہ سے واضع موقف اختیار کرنے پر قومی اسمبلی میں ڈاکٹر فاروق ستار کو مبارک بار دی ۔ طاہر کھو کھر نے کہا کہ کئی روز سے ایم کیو ایم کیخلاف مختلف افوائیں پھیلائی جا رہی تھیں کہ ایم کیو ایم کے دھڑے بن رہے ہیں نئی ایم کیو ایم بن رہی ہے مگر تمام افواہوں اور سازشوں نے دم توڑ دیا ۔ گذشتہ روز ایم کیو ایم کے اراکین قومی ، صوبائی اور سینٹ کے ممبران نے یکجا ہو کر واضع کیا کہ ہم ایک ہیں اور اپنے قائد کے ساتھ ہیں اور ایم کیو ایم ہی ہماری واحد جماعت ہے جو پاکستان کے مظلوم محکوم عوام کی آواز ہے ۔ طاہرکھوکھرنے کہا کہ آزادکشمیر کی موجودہ کرپٹ حکومت جس طرح لوٹ مار میں مصرو ف ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ موجود ہ حکومت عوام کے مسائل کو حل کرے انہوں نے کہا کہ جس طرح یہ حکومت آخری ہجکولے لے رہی ہے اس کا حشر بھی چند ماہ میں سامنے آ جائیگا ۔ مفاداتی سیاست کو ختم کریں گے فصلی بیٹرے اپنا منہ بند رکھیں ۔ ایم کیو ایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 48 کے ایوان میں آئیندہ چند روز میں ثابت ہو جائے گا کہ ایم کیو ایم حقیقی اپوزیشن ہے ۔ گذشتہ اجلاس میں جس طرح پی پی ن لیگ اور مسلم کانفرنس ملے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں کل کی مسلم کانفرنس آج کی ن لیگ کل کی پی پی آج کی پی ٹی آئی ۔ اگر آنے واے وقت میں نواز شریف پر برا وقت آیا تو یہی لوگ نیا آشیانہ ڈھونڈیں گے۔

10/1/2024 6:24:53 AM