Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے زیر اہتمام دو روزہ جشن آزادی کے سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے


ایم کیو ایم کے زیر اہتمام دو روزہ جشن آزادی کے سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے
 Posted on: 8/13/2015
ایم کیو ایم کے زیر اہتمام دو روزہ جشن آزادی کے سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے
13اور 14اگست کی درمیانی شب جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں ورائٹی پروگرام منعقد کیا جائے گا 
جشن آزادی کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں برقی قمقموں اور پاکستانی پرچم سے سجادیا گیا 
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ارکان کا جشن آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں جناح گراؤنڈ عزیزآباد کا دورہ
کراچی ۔۔۔12، اگست2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام پاکستان کا 68ویں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے بدھ کی شب جناح گراؤنڈ عزیزآباد کا دورہ کیا اور جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں جشن آزادی کے سلسلے میں ہونے والی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ایم کیو ایم کے تحت مورخہ 13اور 14اگست کی درمیان شب پاکستان کے 68ویں جشن آزادی کے سلسلے میں ورائٹی پروگرام منعقد کیا جائے گا ۔جناح گراؤنڈ میں ہونے والے جشن آزادی کے پروگرام میں فلم ٹی وی اور اسٹیج کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور قومی نغمہ پیش کریں گے ۔ جشن آزادی کے اجتماع کا مرکزی کیمپ جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں قائم کردیا گیا ہے ۔ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور جناح گراؤنڈ عزیزآباد اور اطراف کی گلیوں کو پاکستانی پرچم ، ایم کیو ایم کے پرچم اور برقی قمقموں سے سجایا دیا گیا ہے ۔ جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں جشن آزادی کی مناسبت سے دلفریب اسٹیج تیار کیا جارہا ہے ۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈوکیٹ ، گلفراز خان خٹک ، شبیر احمد قائم ،خانی ، سید شاہد پاشا اور نے جناح گراؤنڈ عزیزآباد کا دورہ کیا اور تیاریوں کے سلسلے میں مصروف کارکنان کو شاباش دی اور جشن آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں مصروف کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کی انتھک محنت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ایم کیو ایم ایک محب وطن جماعت ہے اور ہر سال کی طرح امسال بھی پاکستان کا 68واں یوم آزادی بھرپور جوش و خروش سے منائے گی ۔دریں اثناء دوروزہ جشن آزادی کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں ریلی نکالی گئی جس میں ایم کیو ایم کے کارکنان اور عوام نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔
تصاویر






10/1/2024 6:22:11 AM