Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کورنگی سیکٹرکے کارکن محمدفہدعزیزولدسیدعبدالعزیزخالدکورینجرزاہلکاروں نے گرفتاری کے بعدلاپتہ مقام پرمنتقل کردیا


متحدہ قومی موومنٹ کورنگی سیکٹرکے کارکن محمدفہدعزیزولدسیدعبدالعزیزخالدکورینجرزاہلکاروں نے گرفتاری کے بعدلاپتہ مقام پرمنتقل کردیا
 Posted on: 8/12/2015
متحدہ قومی موومنٹ کورنگی سیکٹرکے کارکن محمدفہدعزیزولدسیدعبدالعزیزخالدکورینجرزاہلکاروں نے گرفتاری کے بعدلاپتہ مقام پرمنتقل کردیا
فہدعزیزکے والد عبدالعزیزخالداپنے جواں سال بیٹے کی جدائی کاغم برداشت نہیں کرپائے اور12،اگست کوخالق حقیقی سے جاملے
2جون2015کوفہدعزیزاپنی رہائشگاہ کے باہربیٹھے تھے کہ رینجرز نے گرفتارکرلیااورآنکھوں پرپٹی باندھ کرنامعلوم مقام پرمنتقل کردیا
فہدعزیزکو 8،فروری 2014ء کوبھی پولیس نے اس وقت گرفتار کرلیاتھاجب وہ کورنگی میں اپنی رہائشگاہ سے اپنی بارات لیکردلہن لینے جارہے تھے
جہاں فہدعزیزکوانسانیت سوزتشددکانشانہ بنانے کاغیرآئینی ،غیرقانونی اورغیرانسانی عمل جاری ہے
کراچی:۔۔۔12، اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کورنگی سیکٹرکے کارکن محمدفہدعزیزولدسیدعبدالعزیزخالدکورینجرزاہلکاروں نے گرفتاری کے بعدلاپتہ منتقل کردیا،فہدعزیزکے والدعبدالعزیزاپنے بیٹے کی طویل عرصہ جدائی کاغم سینے میں لیکراس دنیافانی سے رخصت ہوگئے(انااللہ واناالہ راجعون)۔تفصیلات کے مطابق فہدعزیز2جون2015کوکورنگی نمبرساڑھے5 میں اپنی رہائشگاہ کے باہربیٹھے ہوئے تھے کہ رینجرز اہلکاروں نے گرفتارکرلیااورآنکھوں پرپٹی باندھ کرانہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاجہاں ابھی تک انکی گرفتاری ظاہر نہیں کی جارہی ہے۔دوماہ سے زائدکاعرصہ گزرنے کے باوجود فہدعزیزکاپتہ نہیں چل رہاہے کہ فہدعزیزکہاں ہیں اورکس حال میں ہیں؟اس سلسلے میں ان کے اہل خانہ نے آئینی وقانونی راستے اختیارکرلئے لیکن وہ ان کی بازیابی تودورکی بات ان کی یہ بھی تصدیق نہیں کرپائے کہ فہدعزیزکہاں ہیں اورکس حال میں ہیں؟۔فہدعزیزکے والدعبدالعزیزخالداپنے جواں سال بیٹے کی جدائی کاغم برداشت نہیں کرپائے اور12،اگست کوخالق حقیقی سے جاملے۔ فہد عزیز اسے سے قبل بھی 8،فروری 2014ء کوپولیس نے اس وقت گرفتار کرلیاتھاجب وہ کورنگی میں اپنی رہائشگاہ سے اپنی بارات لیکردلہن لینے جارہے تھے۔بعدازاں اس وقت ان کے گھروالوں کے بروقت احتجاج اورفہدعزیزپر کوئی کیس نہ ہونے کی وجہ سے پولیس نے فہدعزیزکوبہیمانہ تشددکانشانہ بنانے کے بعد رہاکردیاتھا۔واضح رہے کہ فہد عزیز پر انسانیت سوزتشددکانشانہ بنانے کاغیرآئینی ،غیرقانونی اورغیرانسانی عمل جاری ہے۔ 

10/1/2024 6:21:54 AM