ایم کیوایم کورنگی سیکٹرکے لاپتہ کارکن محمدفہدعزیزکے والدسیدعبدالعزیزکے انتقال پرایم کیوایم قائدجناب الطا ف حسین کااظہارتعزیت
لندن:۔۔۔12، اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کورنگی سیکٹرکے لاپتہ کارکن محمدفہدعزیزکے والدسیدعبدالعزیزکے انتقال پرگہرے رنج وغم اور افسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سیدعبدالعزیزمرحوم کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)جناب الطاف حسین نے رینجرزاہلکاروں کی جانب سے گرفتاری کے بعدلاپتہ کیے گئے کورنگی سیکٹرکے کارکن فہدعزیزکی بحفاظت بازیابی کے لئے بھی دعاکی۔