ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے رکن محمد احسان کے بھائی محمد محسن حسن مرحوم کونارتھ کراچی کے محمدشاہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا
نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیو ایم سی کے رکن احمد سلیم صدیقی ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی اوردیگرذمہ داران وکارکنان کی شرکت
کراچی ۔۔۔10، اگست2015ء
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے رکن محمد احسان کے بھائی محمد محسن حسن مرحوم کونارتھ کراچی کے محمدشاہ قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔مرحوم کی نمازجنازہ بعد نمازعصر مسجد قباء میں اداکی گئی۔ محمد محسن کی نمازجنازہ اور تدفین میں ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ( سی ای سی ) کے رکن احمد سلیم صدیقی ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی، ایم کیوایم کے علاقائی ذمہ داران وکارکنان اورہمدروں اورمرحوم کے عزیزاقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورمرحوم کی مغفرت اوردرجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اورسوگواران کے صبرجمیل کے لئے دعاکی۔