Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل ، چھاپوں، گرفتاریوں اورلاپتہ کرنے کے خلاف لندن میں10ڈاؤننگ اسٹریٹ پر ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ


کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل ، چھاپوں، گرفتاریوں اورلاپتہ کرنے کے خلاف لندن میں10ڈاؤننگ اسٹریٹ پر ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 8/10/2015
کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل ، چھاپوں، گرفتاریوں اورلاپتہ کرنے کے خلاف لندن میں10ڈاؤننگ اسٹریٹ پر ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ 
مظاہرے میں سینکڑوں افرادکی شرکت، کارکنوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں، بزرگوں ،خواتین اوربچوں کی بڑی تعدادشامل تھی 
مظاہرے میں لندن برمنگھم، مانچسٹر، شیفیلڈ،بریڈفورڈاوربرطانیہ کے دیگردوردرازعلاقوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے شرکت کی۔ ایم کیوایم شہیدرہنماڈاکٹرعمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران بھی شریک تھیں
ایم کیوایم کے ذمہ داران کے وفدنے برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ جاکر ایک پٹیشن بھی پیش کی
لندن ۔۔۔ 10 اگست 2015ء
ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل ، چھاپوں گرفتاریوں اورانہیں لاپتہ کرنے کے واقعات کے خلاف آج ایم کیوایم یوکے کی جانب سے لندن میں برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرے میں سینکڑوں افرادنے شرکت کی جن میں کارکنوں اورذمہ داروں کے ساتھ ساتھ ہمدردنوجوانوں، بزرگوں ،خواتین اوربچوں کی بھی بڑی تعدادشامل تھی۔ مظاہرے میں لندن کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ برمنگھم، مانچسٹر، شیفیلڈ،بریڈفورڈاوربرطانیہ کے دیگردوردرازعلاقوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے شرکت کی ۔مظاہرے میں رابطہ کمیٹی کے ارکان اظہاراحمدخان،ڈاکٹرسلیم دانش، انبساط ملک، مصطفےٰ عزیزآبادی، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان طارق جاوید، محمدشریف ،سینئر رکن محمد انور اورایم کیوایم یوکے کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اوریوتھ ونگ کے ارکان کے علاوہ ایم کیوایم شہیدرہنماڈاکٹرعمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران بھی شریک تھیں ۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم اورپاکستان کے پرچموں اورجناب الطاف حسین کے پورٹریٹ کے ساتھ ساتھ پلے کارڈزبھی اٹھارکھے تھے جن پر ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل ، گرفتاریوں ، لاپتہ کرنے اورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کے بارے میں انگریزی میں مذمتی کلمات درج تھے ۔اسکے علاوہ مظاہرین نے مختلف پلے کارڈزپرکراچی میں ماورائے عدالت قتل اورلاپتہ کئے گئے کارکنوں کے پورٹریٹ اورزیادتیوں سے متعلق تصاویربھی موجود تھیں۔ مظاہرین نے ایک بڑا بینر بھی اٹھارکھاتھاجس پر انگریزی میں ’’ مہاجروں پرمظالم بندکرو ‘‘ کے جملے درج تھے۔مظاہرین ایم کیوایم کے کارکنان اورمہاجرعوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف اورایم کیوایم اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کے حق میں مسلسل زوردارنعرے لگاتے رہے ۔اس موقع پر مظاہرے میں شامل نوجوانوں، خواتین اوربچوں میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔مظاہرے میں شامل ایک کارکن نے اپنے ہاتھوں میں ہتھکڑی لگاکر اورمنہ پر پٹی باندھ کرکراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریوں اورمظالم کی منظرکشی کی جس میں حاظرین نے گہری دلچسپی کااظہارکیا۔ صحافیوں اورسیاحوں نے بھی مظاہرے میں گہری دلچسپی کااظہارکیا۔ ایم کیوایم کے کارکنان نے انہیں مظاہرے کے مقاصدسے آگاہ کیا ۔ اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، یوکے کے ذمہ داران اوریوتھ ونگ کے ارکان نے مظاہرین سے خطاب کیااورکراچی میں جاری آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، ان کی بڑے پیمانے پر کی جانے والی گرفتاریوں اورانہیں لاپتہ کرنے اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدیدمذمت کی اور ریاستی مظالم بندکرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے ذمہ داران کے وفدنے برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ جاکر ایک پٹیشن بھی پیش کی ۔

10/1/2024 6:26:58 AM