Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میں کل بھی قائدتحریک الطاف حسین کاوفادارتھا آج بھی ہوں اورآئندہ بھی وفاداررہوں گا،سیدمجتبیٰ حسن گیلانی ایڈووکیٹ


میں کل بھی قائدتحریک الطاف حسین کاوفادارتھا آج بھی ہوں اورآئندہ بھی وفاداررہوں گا،سیدمجتبیٰ حسن گیلانی ایڈووکیٹ
 Posted on: 8/10/2015
میں کل بھی قائدتحریک الطاف حسین کاوفادارتھا آج بھی ہوں اورآئندہ بھی وفاداررہوں گا،سیدمجتبیٰ حسن گیلانی ایڈووکیٹ
لاہورپریس کلب کانفرنس سے میراقطعی کوئی تعلق نہیں بعض ایم کیوایم دشمن عناصر بدنیتی کی بنیادپرمیرانام استعمال کرکے مجھے بدنام کررہے ہیں
قائدتحریک جناب الطاف حسین سچے اورمخلص لیڈرہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک کے وسیع ترمفادمیں کام کیااورعوام میں شعورپیداکیاہے
قائدتحریک الطا ف حسین سے علیحدگی کااعلان کررہے ہیں ان کاایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے
لاہورپریس کلب میں ہونے والی پریس کانفرنس پرسیدمجتبیٰ حسن گیلانی ایڈووکیٹ کااظہارخیال
لاہور: ۔۔۔10، اگست2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ پنجاب ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب کے صدراورایڈووکیٹ ہائی کورٹ سیدمجتبیٰ حسن گیلانی نے کہاہے کہ میں کل بھی قائدتحریک الطاف حسین کا وفادارتھا، آج بھی ہوں اورآئندہ بھی وفاداررہوں گا۔انہوں نے لاہورپریس کلب میں ہونے والی پریس کانفرنس پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ لاہور پریس کلب ہونے والی کانفرنس سے میراقطعی کوئی تعلق نہیں بلکہ بعض ایم کیوایم دشمن عناصر بدنیتی کی بنیادپرمیرانام استعمال کرکے مجھے بدنام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین سچے اورمخلص لیڈرہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک کے وسیع ترمفادمیں کام کیااورعوام میں شعورپیداکیاہے، میں ان کے بیانات اورخطابات سے نہ صرف مکمل اتفاق رکھتاہوں بلکہ ان کے فکروفلسفے پرعمل پیراہوں۔ انہوں نے کہاکہ جوعناصرآج ایم کیوایم اور قائدتحریک الطا ف حسین سے علیحدگی کااعلان کررہے ہیں ان کاایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے ایسے عناصرمفادپرست ہیں جوقائدتحریک جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفے سے ناآشناہیں اوردرحقیقت میں انہیں عرصہ درازقبل ان کی غیرتنظیمی سرگرمیوں کے بناء پرایم کیوایم سے خارج کیاجاچکاہے۔ انہوں نے ایم کیوایم دشمن عناصرکومتنبہ کیاکہ وہ منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے پاکستان خصوصاًپنجاب کے عوام کوگمراہ کرنے کی کوششیں بندکردیں کیونکہ پنجاب ہی نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کل بھی الطاف حسین کے ساتھ تھے اورآج بھی ہیں اورآئندہ بھی رہیں گے۔

10/1/2024 6:22:13 AM