ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے رکن محمد احسان کے بھائی محمد محسن حسن کے انتقال پرا لطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔10، اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے رکن محمد احسان کے بھائی محمد محسن حسن کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)