Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لیاری، ملیر اور اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور سادہ لباس پولیس اہلکاروں کے ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر غیرقانونی چھاپوں اور گرفتاریوں پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


لیاری، ملیر اور اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور سادہ لباس پولیس اہلکاروں کے ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر غیرقانونی چھاپوں اور گرفتاریوں پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 8/9/2015 1
لیاری، ملیر اور اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور سادہ لباس پولیس اہلکاروں کے ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر غیرقانونی چھاپوں اور گرفتاریوں پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
8اگست کی شب رینجرز نے لیاری سیکٹر کے کارکن محمد ناصر جبکہ سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن ظہیر الدین کو ان کی رہائشگاہوں پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا، رابطہ کمیٹی 
9 اگست کی شب رینجرز نے ملیر کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے اور کارکنان وقار الدین، محمد عارف خان اور ارشد گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے، رابطہ کمیٹی 
کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گرد عناصر کو تحفظ حاصل ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایم کیوایم جیسی پرامن ، جمہوری ، سیاسی اور محب وطن جمہوری جماعت کے کارکنان اور ہمدردوں کو ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں غیر قانونی طور پر رفتار کیاجارہا ہے اور تشدد کا نشانہ بناکر جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے ، رابطہ کمیٹی 
ذمہ دارا ن وکا رکنان کو گرفتاریوں کے بعد 90روز حراست میں رکھنا یا ان کی حراست سے انکار کرنا اب معمول کا حصہ بن چکا ہے، رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور اس کے معصوم و بے گناہ کارکنان و ہمدردوں کے بنیادی انسانی حقوق کو پیروں تلے روندھا جارہا ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
وزیراعظم،و فاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ غیر قانونی چھاپوں کا سلسلہ بند کرائیں اور گرفتار شدگان کی رہائی کے احکامات جاری کریں ، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔۔9اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لیاری ، ملیراور اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور سادہ لباس پولیس اہلکاروں کے ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پرغیر قانونی چھاپوں اور 5کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمستقل چھاپہ مار کاروائیوں اور کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کو ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم سیاسی ، جمہوری اور انسانی حقوق کی سنگین پامالی قرار دیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مورخہ 8اگست کی شب رینجرز نے لیاری سیکٹر یونٹ 32کے کارکن محمد ناصر جب کہ سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-Cکے کارکن ظہیر الدین کو ان کی رہائشگاہوں پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا ۔اسی طرح مورخہ 9اگست کی شب رینجرز نے ایم کیوایم ملیر سیکٹر یونٹ 102کے کارکنان وقار الدین ، محمد عارف خان اور ارشد کو بھی ان کے گھروں پر غیر قانونی چھاپے مار کرحراست لے لیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ہمراہ لے گئے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گرد عناصر کو تو تحفظ حاصل ہے اور وہ قانون کی گرفت سے نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ عوام کی جان و مال سے کھیل رہے ہیں لیکن دوسری جانب ایم کیوایم جیسی پرامن ، جمہوری ، سیاسی اور محب وطن جمہوری جماعت کے کارکنان اور ہمدردوں کو اس آپریشن کی آڑ میں نہ صرف غیر قانونی طور پر گرفتار کیاجارہا ہے بلکہ انہیں سرکاری حراست میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر مختلف جرائم میں ملوث کیاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ ایم کیوایم کے ذمہ دارا ن وکا رکنان کو گرفتاریوں کے بعد 90روز حراست میں رکھنا یا ان کی حراست سے انکار کرنا اب معمول کا حصہ بن چکا ہے جو اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ ایم کیوایم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور اس کے معصوم و بے گناہ کارکنان و ہمدردوں کے بنیادی انسانی حقوق کو پیروں تلے روندھا جارہا ہے اور عدالت احکامات ، آئین وقانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ رینجرز اور سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں لیاری ، ملیر اور اور نگی ٹاؤن سے ایم کیوایم کے 5بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں کا نوٹس لیاجائے ،غیر قانونی چھاپے وگرفتاریوں کا سلسلہ بند کرایاجائے اور گرفتار شدگان کو فی الفور رہا کیا جائے۔ 

10/1/2024 6:22:51 AM