Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہاجروں کے قاتل کہاں ہیں ؟... ایک گمنام مہاجر کا خط


مہاجروں کے قاتل کہاں ہیں ؟... ایک گمنام مہاجر کا خط
 Posted on: 8/8/2015 1
مہاجروں کے قاتل کہاں ہیں ؟
ایک گمنام مہاجر کا خط
خبر ہے کہ رینجرز نے فاروق ستا ر کو خط لکھا ہے اور ایم کیو ایم کے 187ٹارگٹ کلر مانگے ہیں جیسے شاید فاروق ستار نے ان تمام لوگوں کو اپنے گھر میں چھپا یا ہوا ہے۔ رینجرز کے انٹیلی جنس کا عالم یہ ہے کہ اس لسٹ میں وہ نام بھی ہیں جو سالوں پہلے اللہ کو پیارے ہوچکے ہیں مگر رینجرز کا خیال ہے کہ شاید فاروق ستار عالم ارواح سے ان لوگوں کو لاسکتے ہیں اب کیونکہ رینجرز نے پٹاری کھول ہی دی ہے تو پاکستان کے ایک ادارے کو اب مہاجروں کی بہت سی باتوں کا جواب دینا پڑے گا ۔
جن پولیس والوں کے قتل کے الزامات ان نام نہاد ٹارگٹ کلر ز پر لگے ہیں یہ وہ ہیں جنہوں نے 90کی دہائی میں کراچی میں مہاجر نوجوانوں کے خون سے ہولی کھیلی تھی اور اسی کی بنیاد پر بے نظیر بھٹو کی حکومت کو بر طرف کیا گیا تھا اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے ان الزامات کو صحیح تسلیم کر تے ہوئے بے نظیر بھٹو کی حکومت کی برطرفی کے فیصلے کو بحال رکھا تھا۔
اب رینجر ز کراچی کے مہاجروں کو جواب دے کہ کراچی میں جن پولیس افسران نے مہاجر وں کے خون سے ہولی کھیلی ہزاروں مہاجر نوجوانوں کا قتل عام کیا ان میں سے آج تک رینجر ز نے کتنے لوگ گرفتار کئے ؟
*۔۔۔رینجر ز یہ بھی بتائے کہ 1972ء میں سندھی زبان کے بل کو نافذ کر کے سندھ میں فسادات کرواکر سینکڑوں مہاجر وں کے قتل کے ذمہ دارممتاز بھٹو کو جو آج بھی زندہ ہے ، سابقہ وزیر عبداللہ بلوچ جو ناز بلو چ کا والد ہے اور جس نے اردو کے نفاذ کیلئے نکالے گئے جلوس پر فائرنگ کر کے مہاجروں کو قتل کیا اس کے خلاف کیا کارروائی کی ؟
*۔۔۔رینجر زمہاجر قوم کو یہ بھی جواب دے کہ 1986میں قصبہ علیگڑھ کے حملہ میں ملوث پختون ایکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد سید جو اس قتل عام کا ماسٹر مائنڈ تھا جس نے اسلحہ فراہم کیا تھا ایک دن میں 400افراد قتل ہوئے اس کے خلاف کیا کارروائی کی ؟
*۔۔۔رینجرز جواب دے کہ رینجر ز نے سانحہ 30ستمبر 1988ء حیدر آباد کے ماسٹر مائنڈ قادر مگسی اور ان دیگر دہشت گردوں کے خلاف کیا کارروائی کی جنہوں نے ایک رات میں سینکڑوں مہاجر وں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ؟
*۔۔۔رینجرز جواب دے کہ اس نے آج تک ڈرگ روڈ ،ماڈل کالونی ،گولڈن ٹاؤن ،گرین ٹاؤن ،شاہ فیصل کالونی میں سینکڑوں مہاجروں کو قتل کرنے والے پنجابی پختون اتحاد کے دہشت گردوں عرفان اللہ مروت ،حالیہ سینیٹر سلیم ضیاء اور ایو ب ا عوان کے خلاف کیا کارروائی کی ؟ 
*۔۔۔رینجرز مہاجر قوم کو بتائے کے 1992سے لیکر 1999تک ہزاروں مہاجروں کے ماورائے عدالت قتل اور حقیقی دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے لوگوں کے قاتلوں کے خلاف کب اور کتنا آپر یشن کیا او رکن کن لوگوں کو پکڑا ؟ 
*۔۔۔رینجر ز مہاجر قوم کو بتائے لیاری گینگ وار کے سرپرست ذوالفقار مرز ا جس نے اگست 2011ء میں رمضان کے مہینے میں مہاجروں کا لیاری میں قتل عام کروایا اس کے خلاف کیا کارروائی کی ؟
*۔۔۔رینجرز یہ بھی بتائے کہ آج تک اس نے لیاری گینگ وار کے کتنے بڑے نام پکڑے کیونکہ کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ سارے بڑے نام آج بھی آزاد ہیں جن میں استاد تاجو،احمد علی مگسی،ملا نثارشامل ہیں ۔
*۔۔۔رینجرز جواب دے کہ کٹی پہاڑی پر مہاجروں کے خون سے ہولی کھیلنے والے ANPکتنے ٹارگٹ کلر کو رینجرز نے پکڑا اور عدالتوں میں پیش کیا ؟
یہ تو صرف چند واقعات ہیں اور مہاجر قوم ان سوالوں کے جوابات مانگتی ہے یا تو رینجرز ان سوالوں کے جواب دے یا پھر مانے کہ کراچی آپر یشن صرف مہاجروں کے خلاف ہے جس کا صرف ایک نکتہ ہے کہ کسی طرح بھی مہاجروں کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم کو کراچی سے ختم کر کے اپنی بغل بچہ PTIکا کراچی پر قبضہ کروایا جائے ۔
رینجرز کو اپنے قول وفعل سے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ایک قومی ادارہ ہے اور ہر قسم کے تعصب کے پاک ہے اور اس کیلئے مہاجروں کے قاتلوں کو رینجرز کب گرفتار کر ے گی ؟ 
۔۔۔۔۔۔۔

10/1/2024 6:25:50 AM