Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں ایم کیوایم کے خلاف ریاستی جبر و تشدد ، لاقانونیت ، غیر قانونی چھاپوں ، ماورائے عدالت قتال اور گرفتاریوں کے بعد کارکنان کو لاپتہ کئے جانے کے واقعات کے خلاف ڈیلاس میں ایم کیوایم کا زبردست احتجاجی مظاہر ہ

 Posted on: 8/8/2015 1

مظاہرے میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت ، رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل ، سینٹر خوش بخت شجاعت ، ارکان سندھ اسمبلی اور پاسکتانی کمیونٹی کی بڑی تعداد بشمول خواتین اور بچوں نے شرکت کی 
ایم کیوایم کے خلاف جبر وتشدد کا یہ عمل استحکام پاکستان اور اس کی وحدت کے خلاف ہے ، مظاہرین کے جذبات 
ڈیلاس ۔۔۔8 اگست2015ء 
ایم کیوایم امریکہ کے زیر اہتمام کراچی میں ایم کیوایم کے خلاف ریاستی جبر و تشدد ، لاقانونیت ، غیر قانونی چھاپوں ، ماورائے عدالت قتال اور گرفتاریوں کے بعد کارکنان کو لاپتہ کئے جانے کے واقعات کے خلاف ڈیلاس میں زبردست احتجاجی مظاہر کیا گیا جس میں ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت ، رکن رابطہ کمیٹی واسع جلیل ، حق پرست سینٹر خوش بخت شجاعت ، اراکین صوبائی اسمبلی ارم عظیم فاروقی ، عدنان احمد ، ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی ، جوائنٹ سینیٹرل آرگنائزر محمد ارشد حسین سمیت ڈیلاس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد بشمول خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرین نے ایم کیوایم اور اردو بولنے والے والی کمیونٹی کے خلاف بد ترین ریاستی آپریشن کے خلاف شدید غم و غصہ کی لہر دیکھنے میں آئی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی بانیان پاکستان کی اولادوں کو بد ترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنا کر ہزاروں کارکنوں کو شہید کیا گیا اور اب پھر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کے نام پر اردو بولنے والی کمیونٹی اور ان کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم کو دیوار سے لگایاجارہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے خلاف جبر وتشدد کا یہ عمل استحکام پاکستان اور اس کی وحدت کے خلاف ہے ۔ مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر ریاستی دہشت گردی ، بلاجواز غیر قانونی گرفتاریوں ، چھاپوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف نعرے اور مطالبات درج تھے ۔ 

10/1/2024 6:26:23 AM