Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم آسٹریلیا میلبورن یونٹ کاکراچی میں ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن ، ماورائے عدالت قتل ، گرفتاریوں اور لاپتہ کئے جانے کے واقعات کے خلاف ایمنسٹی انٹڑنیشنل کے دفتر کے باہر مظاہرہ


ایم کیوایم آسٹریلیا میلبورن یونٹ کاکراچی میں ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن ، ماورائے عدالت قتل ، گرفتاریوں اور لاپتہ کئے جانے کے واقعات کے خلاف ایمنسٹی انٹڑنیشنل کے دفتر کے باہر مظاہرہ
 Posted on: 8/8/2015 1
ایم کیوایم آسٹریلیا میلبورن یونٹ کاکراچی میں ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن ، ماورائے عدالت قتل ، گرفتاریوں اور لاپتہ کئے جانے کے واقعات کے خلاف ایمنسٹی انٹڑنیشنل کے دفتر کے باہر مظاہرہ 
میلبورن یونٹ کے انچارج رضوان ثاقب نے ایمنسٹی انٹرنیشنل میلبورن کے دفتر میں قرار داد جمع کروائی 
قرار داد میں ایم کیوایم پر جاری مظالم اور ماورائے عدالت قتل کرنے کے واقعات پر ایمنسٹی انٹرنیشنل میلبورن کی توجہ مبذول کرائی گئی ہے
پاکستان کی حکومت اور ریاستی اداروں نے ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کوتسلیم نہیں کیا ہے، رضوان ثاقب 
آسٹریلیا۔۔۔8، اگست2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ آسٹریلیا میلبورن یونٹ کے زیراہتمام کراچی میں ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن ، ماورائے عدالت قتل ، گرفتاریوں اور کارکنان کو لاپتہ کئے جانے کے واقعات کے خلاف میلورن میں واقع ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں آسٹریلیامیں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پوسٹرز اور پلے کارڈز اٹاھ رکھے تھے جن پر کراچی میں جاری ریاستی جبر ، حکومتی مظالم اور مہاجروں کی نسل کشی کے خلاف مذمت کلمات اور نعرے درج تھے ۔ مظاہرے کے اختتام پر ایم کیوایم میلبورن آسٹریلیا یونٹ کے انچارج ثاقب رضوان نے ایمنسٹی انٹرنیشنل میں قرار داد جمع کروائی جس میں ایم کیوایم پر جاری مظالم و تشدد اور سرکاری اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کو غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانے اور انہیں ماورائے عدالت قتل کرنے کے واقعات کی جانب توجہ مبذول کرائی گئی ہے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ترجمان نے ایم کیوایم کی قرار داد کا مثبت جواب دیا اور اپنے ادارے کے تعاون کا یقین بھی دلایا ۔ مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم میلبورن یونٹ کے انچارج ثاقب رضوان نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور ریاستی اداروں نے ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کو اپنے پیروں تلے روندھ ڈالا ہے اور کراچی میں جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے شروع کئے گئے ریاستی آپریشن کا رخ 1992ء کی طرح ایک مرتبہ پھر ایم کیوایم کی جانب موڑ کر اسے صفحہ ہستی سے مٹانے کی ناپاک سازش پر عمل درآمدکیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سازش کے تحت ایم کیوایم کو قائد تحریک جناب الطاف حسین سے علیحدہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور اس کیلئے تمام تر حکومتی ذرائع اور وسائل کا ناجائز استعمال کیاجارہا ہے ، حتی کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی براہِ تقاریر تک پر پابندیاں عائد کردی گئیں ہیں جو کہ اظہار ارئے کی قدغن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم جیسی پرامن اور عوامی جماعت کے خلاف ریاستی اداروں اور حکومت کا گٹھ جوڑ کبھی کامیاب نہیں ہوگا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین سے ایم کیوایم کے کارکنان و عوام جو محبت رکھتے ہیں اسے گھناؤنی سے گھناؤنی سازش کے ذریعے بھی ختم نہیں کیاجاسکتا ہے ۔ 


10/1/2024 6:26:48 AM