Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے باہر جناب الطا ف حسین کے خلاف قرار داد پیش کرنے پر ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ


آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے باہر جناب الطا ف حسین کے خلاف قرار داد پیش کرنے پر ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 8/6/2015 1
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے باہر جناب الطا ف حسین کے خلاف قرار داد پیش کرنے پر ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ
احتجاجی شرکاء کی آزاد کشمیر حکومت کے متعصبانہ رویئے اور جناب الطاف حسین کے حق میں زبردست نعرے بازی
ہم کسی بھی قیمت پر جناب الطاف حسین سے علیحدگی کا تصور نہیں کرسکتے اور ایسا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، طاہر کھوکھر 
طاہر کھوکھر نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کردیا
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں طاہر کھوکھر کو مؤقف بیان کرنے نہیں دیا گیا اور اسپیکر نے مائیک بند کرادیا جس پر طاہر کھوکھر نے واک آؤٹ کیا
مظفر آباد۔۔۔6، اگست2015ء 
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف قرار داد پیش کرنے پرایم کیوایم کے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر طاہر کھوکھر اور کارکنان کی بڑی تعداد نے آج آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے باہر زبردست احتجاج کیا اور آزاد کشمیر حکومت کے متعصبانہ رویئے اور جناب الطاف حسین کے حق میں پرجوش نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرین نے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے یکجہتی اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کیا ۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طاہر کھوکھر نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک بھر کے مظلوم عوام کی امیدوں کا واحد مرکز ہیں اور ہم کسی بھی قیمت پر جناب الطاف حسین سے علیحدگی کا تصور نہیں کرسکتے اور ایسا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کا پیغام حق پرستی آزاد کشمیر میں پھیل چکا ہے اور ہر جگہ جناب الطاف حسین کے چاہنے والے موجود ہیں ، آزاد کشمیر حکومت جس راہ پر چل رہی ہے وہ کھلا سیاسی انتقام ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔ طاہر کھوکھر نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جناب الطاف حسین سے ہمیں دور کرنے کا کوئی بھی ہتھکنڈہ اور سازش کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی ۔ 
قبل ازیں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر طاہر کھوکھر کو اپنا مؤقف بیان کرنے کیلئے وقت نہیں دیا گیا اور اسپیکر نے ان کا مائیک بند کرادیا جس پر طاہر کھوکھر نے احتجاجا ایوان سے واک آؤٹ بھی کیا ۔ 


10/1/2024 6:23:44 AM