Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مظلوموں کو مطلوبہ بنیادی سہولیات فراہم کرنا ایم کیو ایم کی اولین ترجیحی ہے، حق پرست رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو


مظلوموں کو مطلوبہ بنیادی سہولیات فراہم کرنا ایم کیو ایم کی اولین ترجیحی ہے، حق پرست رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو
 Posted on: 8/5/2015 1
مظلوموں کو مطلوبہ بنیادی سہولیات فراہم کرنا ایم کیو ایم کی اولین ترجیحی ہے، حق پرست رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو
ملک بھر سے غریب اور متوسط طبقے کے عوام کو اسمبلیوں میں بھیج کر ملک کی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے 
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو کا اپنے فنڈز سے تعمیر ہونیوالے فراہمی آب و نکاسی آب کی اسکیموں کے تعمیراتی کام کے معائنے پر عوام سے گفتگو
گھارو ۔۔۔۔04 اگست2015 
متحدہ قومی مومنٹ کی سندھ تنظیمی کمیٹی کی رکن و حق پرست رکن سندھ اسمبلی ہیر سو ہو نے کہاہے کہ عوام کو مطلوبہ بنیادی سہولیات فراہم کرنا ایم کیو ایم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم نے ہمیشہ غریب اور متوسط طبقے کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے متوسط طبقے کے لوگوں کو ہی منتخب کرواکے ملک کے اعلیٰ ایوان میں بھیجا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ عبدالمجیدسندھی کالونی یوسی دھابیجی میں اپنے فنڈز سے 4 کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی اور نکاسی آب 7 کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی فراہمی آب اور نکاسی آب کی اسکیموں کے جاری کام کا معائنہ کرنے کے بعد علاقہ معززین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں جہاں سے بھی ایم کیو ایم کے نما ئندے منتخب ہوئے ہیں وہاں عملی طور پر تبدیلی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے عوام اپنے درمیان سے لوگوں کو منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجیں توپاکستان کوترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کے جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر پورے سندھ میں ایم کیو ایم کے منتخب نمائندے اپنے جاری کردہ فنڈز سے اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام کر کے علاقے کے لوگوں کو بنیادی ضروریات فراہمی کے لئے کوشاں ہیں تاکہ دیہی اور شہری کی تفریق مٹایا جاسکے۔اس موقع پر ٹھٹھہ زون کے انچارج محمد عیسٰی جوکھیواور اراکین بھی موجود تھے۔

10/1/2024 4:21:41 AM