Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت غداری کامقدمہ قائم کیا جائے، حق پرست ارکان قومی اسمبلی


عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت غداری کامقدمہ قائم کیا جائے، حق پرست ارکان قومی اسمبلی
 Posted on: 8/5/2015 1
عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت غداری کامقدمہ قائم کیا جائے، حق پرست ارکان قومی اسمبلی
عمران خان نے دھرنے کی آڑ میں جمہوریت کے خلاف سازش کی تاکہ چوردروازے سے اقتدار حاصل کرسکیں
پاکستان ٹیلی ویژن اورپارلیمنٹ پر حملہ کی مبارکباد عمران خان ، ڈاکٹرعارف علوی سے ٹیلی فون پر لیتے رہے
عمران خان ، پاکستان کا سب سے بڑازانی اور غداروطن ہے جواپنی بیٹی تک کو انصاف فراہم نہ کرسکا
ایم کیوایم ، پی ٹی آئی کے ارکان کے ڈی سیٹ کے حوالہ سے اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور آئین کے منافی کوئی فیصلہ نہیں کرے گی
اسلام آباد ۔۔۔5، اگست2015ء
حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت غداری کامقدمہ قائم کیا جائے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے عمران خان کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف ہرزہ سرائی اور بہتان تراشی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ طرفہ تماشا ہے کہ عمران خان ، خیرات بھی غنڈہ گردی کے ذریعہ مانگ رہا ہے ۔ عمران خان ، پاکستان کا سب سے بڑازانی اور غداروطن ہے جواپنی بیٹی تک کو انصاف فراہم نہ کرسکا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے دھرنے کی آڑ میں ڈی چوک اسلام آباد میں 126 دن تک سرکس سجایاتاکہ نوازشریف کی حکومت کوگرایا جاسکے ۔ وفاقی وزیردفاع کا یہ بیان ریکارڈ پر موجود ہے کہ آئی ایس آئی کے دوسابق چیف جنرل احمد شجاع پاشا اور جنرل ظہیرالاسلام نے عمران خان کا دھرنا آرگنائز کرایا ، اس کیلئے تاجروں سے فنڈنگ کروائی اور میڈیا پر دباؤ ڈال کردھرنے کی کوریج کروائی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان ،دھرنے کی آڑ میں جمہوریت کے خلاف سازش کررہے تھے تاکہ چوردروازے سے اقتدار حاصل کرسکیں ۔انہوں نے کہاکہ دھرنے کے دوران پی ٹی آئی کے رہنماؤں اورکارکنوں نے پاکستان ٹیلی ویژن اورپارلیمنٹ پر حملہ کیا جس کی مبارکباد عمران خان ، ڈاکٹرعارف علوی سے ٹیلی فون پر لیتے رہے ۔ پاکستان ٹیلی ویژن کی عمارت اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کو کسی بھی طرح محب وطن قرارنہیں دیاجاسکتا ۔ حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کے خلاف سازش کرنے اور قومی تنصیبات پر حملے کے الزام میں عمران خان پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ قائم کیاجائے ۔ حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے کہاکہ جناب الطاف حسین کے خلاف عمران خان کے جھوٹے الزامات کے بعدپی ٹی آئی کے ارکان، ایم کیوایم سے کس بنیاد پرقومی اسمبلی رکنیت حاصل کرنے کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں؟حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے کہاکہ ایم کیوایم ، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے ڈی سیٹ کے حوالہ سے اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور آئین کے منافی کوئی فیصلہ نہیں کرے گی ۔

10/1/2024 4:21:43 AM