Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین پر جھوٹے الزامات لگانے والے جاوید ہاشمی خود سب سے بڑے ملک دشمن ہیں، قاسم علی رضا


الطاف حسین پر جھوٹے الزامات لگانے والے جاوید ہاشمی خود سب سے بڑے ملک دشمن ہیں، قاسم علی رضا
 Posted on: 8/5/2015 1
الطاف حسین پر جھوٹے الزامات لگانے والے جاوید ہاشمی خود سب سے بڑے ملک دشمن ہیں، قاسم علی رضا
جاوید ہاشمی صاحب کو جناب الطاف حسین پر بہتان تراشی سے قبل شرم کرنی چاہیے، قاسم علی رضا
جاوید ہاشمی نے پی ٹی وی کی عمارت پر حملہ کرنے پرعمران خان کے خلاف غداری کامقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ کیوں نہیں کیا؟
جناب الطاف حسین کی وضاحت کے باوجود ان پر بھارت سے مدد مانگنے کا بے بنیاد اور جھوٹا الزام لگاکر عوام کو گمراہ کیاجارہا ہے
جاوید ہاشمی صاحب کوتعصب کی عینک اتار کا حقائق کا مشاہدہ کرنا چاہیے اور دوعملی سے گریز کرناچاہیے، قاسم علی رضا
لندن ۔۔۔5، اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا نے سینئر سیاستی رہنما جاوید ہاشمی کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جناب الطاف حسین پر جھوٹے الزامات لگانے والے خود سب سے بڑے ملک دشمن ہیں۔ ایک بیان میں قاسم علی رضا نے کہاکہ جاوید ہاشمی صاحب کو جناب الطاف حسین پر بہتان تراشی سے قبل شرم کرنی چاہیے ۔ جناب الطاف حسین کی اس وضاحت کہ ’’میں نے اپنے خطاب میں بھارتی فوج یابھارتی حکومت سے مہاجروں کو ظلم وستم سے بچانے کا مطالبہ سرے سے کیا ہی نہیں ‘‘ کے باوجود جو عناصران پر بھارت سے مدد مانگنے کا بے بنیاد اور جھوٹا الزام لگارہے ہیں اور عوام کو گمراہ کررہے ہیں دراصل وہی ملک اور قوم کے سب سے بڑے دشمن ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جاوید ہاشمی کی جماعت تحریک انصاف نے اسلام آباد میں دھرنے کے دوران پاکستان ٹیلی ویژن اورپارلیمنٹ پر حملہ کیا لیکن اس وقت جاوید ہاشمی صاحب کی حب الوطنی خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی تھی،قوم جاننا چاہتی ہے کہ انہوں نے ان قومی تنصیبات پر حملہ کرنے پرعمران خان کے خلاف غداری کامقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ کیوں نہیں کیا۔ قاسم علی رضانے کہاکہ جاوید ہاشمی صاحب کو تعصب کی عینک اتار کا حقائق کا مشاہدہ کرنا چاہیے اور دوعملی سے گریز کرنا چاہیے۔

10/1/2024 4:21:42 AM