رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر قائم خا نی کے بہنوئی شفیق احمد خان کے انتقال پرالطاف حسین کا اظہار افسوس
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنا ن آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،الطاف حسین
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے ،الطاف حسین
لندن۔۔5، اگست 2015ء
متحدہ قومی مو ومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خا نی کے بہنوئی شفیق احمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے شبیر احمد قائم خانی سمیت مرحوم کے تمام سوگواران سے دلی تعزیت وہمدرد ی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنا ن آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے ۔(آمین )