Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے 5 اگست کو سندھ تاجر اتحاد اور دیگر تاجر تنظیموں کی "0.3 %ود ہولڈنگ ٹیکس"کے خلاف ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے 5 اگست کو سندھ تاجر اتحاد اور دیگر تاجر تنظیموں کی "0.3 %ود ہولڈنگ ٹیکس"کے خلاف ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا
 Posted on: 8/4/2015 1
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے 5 اگست کو سندھ تاجر اتحاد اور دیگر تاجر تنظیموں کی "0.3 %ود ہولڈنگ ٹیکس"کے خلاف ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا
ایم کیوایم تاجر برادری کے جائز مطالبات کے ساتھ ہے ، حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ واپس لے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔۔4، جولائی 2015
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ تاجر اتحاد اور دیگر تاجر تنظیموں کی جانب سے حکومت کی طرف سے جبری طور پر مسلط کئے جانے والے "0.3 %ود ہولڈنگ ٹیکس"کے خلاف 5، اگست2015ء کو کی جانے والی ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومت کی جانب سے 0.3فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجر تنظیموں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے اور اس کے خلاف گزشتہ دنوں میں ہڑتال کی جاچکی ہے لیکن حکومت کے کانوں پر تاجر تنظیموں کے جائز مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کے باعث وہ اب بھی احتجاج پر مجبور ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجر برادری کے جائز مطالبہ کے ساتھ ہے اور ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کی سختی سے مذمت کرتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ واضح رہے کہ پہلے مذکورہ ٹیکس وزراتِ خزانہ کی جانب سے 0.6کی شرح سے نافذ کیا گیا تھا لیکن ملک بھر کے تاجران کی جانب سے اس کو قبول کرنے سے انکار اور پر زور احتجاج کے بعد وفاقی وزیر خزانہ نے اس کی شرح 0.3کرنے کا اعلان کیا تھا ۔رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ہونا تو چاہیے کہ حکومت تاجروں پر بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور اپنے محصولات میں اضافے کے لئے صنعت و تجارت کے شعبوں کے ساتھ ساتھ زرعی ٹیکس کا بھی اطلاق کرتی تاکہ ملک کے محصولات میں اضافہ ہوسکے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جبری ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے باعث جہاں بینکنگ کی صنعت بری طرح متاثر ہو رہی ہے وہیں چھوٹے تاجر اپنی روزمرہ کی کاروباری سرگرمیوں اور ادائیگیوں مشکلات کا شکار ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کو فی الفور واپس لیاجائے اور تاجر برادری کے تحفظات کو توجہ دیکر ان میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیاجائے ۔ 

10/1/2024 4:19:34 AM