Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جنوبی پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر رابطہ کمیٹی کاتشویش کااظہار


جنوبی پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر رابطہ کمیٹی کاتشویش کااظہار
 Posted on: 8/4/2015 1
جنوبی پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر رابطہ کمیٹی کاتشویش کااظہار 
پچھلے کئی برس سے جنوبی پنجاب کے عوام کا سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہونا حکومت پنجاب کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے ، رابطہ کمیٹی 
سیلاب کی تباہ کاریوں سے جنوبی پنجاب کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے فی الفور امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں ، رابطہ کمیٹی 
متاثرین سیلاب کو مشکل ترین وقت میں تنہا چھوڑنے کی پالیسی ترک کی جائے ، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔4، جولائی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جنوبی پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پچھلے کئی برس سے جنوبی پنجاب کے عوام کا سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہونا حکومت پنجاب کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سیلاب کی پیشگی اطلاعات کے باوجود حکومت پنجاب کی جانب سے جنوبی پنجاب کے عوام کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے کوئی مثبت اقدامات نہیں کئے گئے جس کے باعث سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ، لوگوں کے گھر بار تباہ ہوگئے ، مال مویشی ہلاک ہوگئے جبکہ جانی نقصانات کے علاوہ لوگ کھلے آسمان تلے زندہ رہنے پر مجبور ہوچکے ہیں اور امداد کے منتظر ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام پہلے ہی مسلسل ناانصافیوں کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں اور اس مشکل صورتحال میں جنوبی پنجاب کے عوام کو بے یارو مدد گار چھوڑنا سرائیکی عوام سے کھلی ناانصافی اور دشمنی کا عمل ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے جنوبی پنجاب کے عوام ایک جانب سیلاب کی تباہ کاریاں جھیل رہے ہیں اور دوسری جانب وبائی امراض میں مبتلاہورہے ہیں لیکن ان کااب تک کوئی پرسان حال نہیں ہے اور وہ علاج و معالجہ سمیت کھانے پینے تک سے محروم ہیں اور مشکل ترین زندگی گزار رہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے جنوبی پنجاب کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے فی الفور امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں اور متاثرین سیلاب کو مشکل ترین وقت میں تنہا چھوڑنے کی پالیسی ترک کی جائے ۔


10/1/2024 4:23:02 AM