Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے ایم کیوایم کی قیادت سے الطاف حسین کی دستبرداری کی رائے کو یکسر مسترد کردیا


دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے ایم کیوایم کی قیادت سے الطاف حسین کی دستبرداری کی رائے کو یکسر مسترد کردیا
 Posted on: 8/4/2015 1
دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے ایم کیوایم کی قیادت سے الطاف حسین کی دستبرداری کی رائے کو یکسر مسترد کردیا
ایم کیوایم ویب سائٹ پر عوامی سروے میں 72 فیصد ووٹرزنے دستبرداری کی رائے پر ’’نہیں‘‘ میں ووٹ دیا
کارکنان وعوام نے ٹیلی فون، فیکس اور ای میل کے ذریعہ ایم کیوایم کی قیادت سے الطاف حسین کی دستبرداری کی رائے کو نامنظور کردیا
ایم کیوایم اور الطاف حسین لازم وملزوم ہیں، عوامی رائے 
ظلم وستم کا کوئی بھی ہتھکنڈہ کارکنان وعوام کے دلوں سے الطاف حسین کی محبت کو ختم نہیں کرسکتا، عوامی رائے
لندن۔۔۔4، اگست2015ء
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی اکثریت نے ایم کیوایم کی قیادت سے جناب الطاف حسین کی دستبرداری کی رائے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم اور الطاف حسین لازم وملزوم ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کی ویب سائٹ پر عوامی سروے کے ذریعہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے دریافت کیا تھا کہ کیا پارٹی اورقوم کوبچانے کی خاطرانہیں تحریک سے دستبرداری کرلینی چاہیے؟ ایم کیوایم ویب سائٹ پرعوامی سروے ، ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ٹیلی فون، فیکس اور ای میل کے ذریعہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے جناب الطاف حسین کی قیادت سے دستبرداری کی رائے کو نامنظور کیا ہے ۔ ایم کیوایم ویب سائٹ پر عوامی سروے میں 72 فیصد سے زائد افراد نے جناب الطاف حسین کے سوال پر ’’نہیں ‘‘ پرووٹ دیکر ایم کیوایم کی قیادت سے ان کی دستبرداری کی رائے کو یکسر مسترد کردیا ہے ۔ دریں اثناء پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم ایم کیوایم کے ذمہ داروں ، کارکنوں اورہمدردوں نے ٹیلی فون، فیکس اور ای میل کے ذریعہ ایم کیوایم کی قیادت سے جناب الطاف حسین کی دستبرداری کی رائے کو نامنظور کرتے ہوئے کہاہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم ، لازم وملزوم ہیں اور ظلم وستم کا کوئی بھی ہتھکنڈہ کارکنان وعوام کے دلوں سے جناب الطاف حسین کی محبت کو ختم نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ چاہے حالات کتنے ہی مشکل اوردشوار گزار کیوں نہ ہوجائیں ایم کیوایم کے کارکنان وعوام ،جناب الطاف حسین کی قیادت میں جدوجہد کرتے رہیں گے ۔ 

10/1/2024 4:23:40 AM