آل کراچی پرائیویٹ اسکولزکی جانب سے 3؍ اگست 2015ء بروز پیر سے اسکول کھولے جانے کے مطالبے کو سندھ حکومت فوری طورپر منظور کرے ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
کراچی کے طلباء و طالبات کا وقت ضائع کیے بغیر سندھ حکومت 3؍ اگست 2015ء بروز پیر کو کراچی کے تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز کھولنے کے احکامات جاری کیے جائیں ، رابطہ کمیٹی
صوبائی سیکریٹری تعلیم کی جانب سے مورخہ 3؍ اگست 2015ء بروز پیر سے کراچی کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز کھولے جانے کے حوالے سے سندھ حکومت کو بھیجے جانے والی سمری کی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے حمایت ۔
کراچی میں کسی بھی قسم کی سیلابی صورتحال موجود نہیں ہے لہٰذا وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کراچی کے اسکولوں کو شیڈول کے مطابق کھولیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوا یم
وزیراعلیٰ سندھ مورخہ 3؍ اگست 2015بروز پیر سے کراچی کے تمام سرکاری و نجی اسکولز کھولنے کے نوٹیفکیشن جاری کرکے کراچی کے طلباء و طالبات اور والدین کو ذہنی اذیت کا خاتمہ کریں ، رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم