ناروے میں اسٹریٹ چلڈرن ورلڈفٹبال کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان کے اسٹریٹ چلڈرن ٹیم کے تمام کھلاڑیوں،مینیجراور تمام آفیشلزکو ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی زبردست مبارکباد
حکومت کی سرپرستی کے بغیر اسٹریٹ چلڈرن ٹیم نے 52ملکوں کے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے
پوری قوم اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم کے ایک ایک کھلاڑی اورتمام آفیشلز کومبارکباد پیش کرتی ہے ۔الطاف حسین
امیدہے یہ بچے دنیابھرمیں اسی طرح اپنے ملک کانام روشن کرتے رہیں گے۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ یکم اگست 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ناروے میں ہونے والے اسٹریٹ چلڈرن ورلڈفٹبال کپ میں شاندارکھیل پیش کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان کے اسٹریٹ چلڈرن کی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اورمینیجرسمیت تمام آفیشلزکودل کی گہرائیوں سے زبردست مبارکبادپیش کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ حکومت کی سرپرستی کے بغیرپاکستان کے بچوں نے گزشتہ سال برازیل میں ہونے والے عالمی مقابلوں کی طرح اس سال ناروے میں ہونے والے 52ملکوں اسٹریٹ چلڈرن ٹیموں کے عالمی مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جس پرپوری قوم اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم کے ایک ایک کھلاڑی اورتمام آفیشلز کومبارکباد پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ یہ بچے دنیابھرمیں اسی طرح اپنے ملک کانام روشن کرتے رہیں گے۔