ایم کیوایم رابطہ کمیٹی و دیگر ذمہ داران کی معروف مزاحیہ اداکار فرید خان کی نماز جنازہ میں شرکت
کراچی ۔۔۔یکم؍ اگست2015ء
ملک کے معروف مراحیہ اداکار وفنکار فرید خان کی نماز جنازہ میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان شبیر احمد قائم خانی ، عبدالقادر خانزادہ، تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران اور مقامی یونٹ وسیکٹرز کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی ۔ایم کیوا یم کے ذمہ داران نے فرید خان کے پسماندگان ، ٹی وی انڈسٹری میں فرید خان کے ہم اثر فنکاروں اور انکے احباب سے جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔