Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عدالتی حکم کے باوجودرابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصو کو اسپتال نہ لے جانا اور ایم آر آئی نہ کرانا سیاسی انتقام ہے ، رابطہ کمیٹی


عدالتی حکم کے باوجودرابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصو کو اسپتال نہ لے جانا اور ایم آر آئی نہ کرانا سیاسی انتقام ہے ، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/30/2015
عدالتی حکم کے باوجودرابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصو کو اسپتال نہ لے جانا اور ایم آر آئی نہ کرانا سیاسی انتقام ہے ، رابطہ کمیٹی
قمر منصور کی سرکاری حراست میں حالت انتہائی غیر ہے اور وہ جس تکلیف میں مبتلا ہیں اس کے مطابق انہیں فی الفور اسپتال میں داخل کرانا آئین و قانون کے مطابق بھی درست ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور اور ایم کیوایم کے دیگر گرفتار کارکنان کے ساتھ انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا جارہا ہے ، رابطہ کمیٹی 
عدالتی احکامات کے باوجود قمر منصور کو علاج و معالجہ کی سہولت سے محروم رکھنا اور انہیں مسلسل غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنانا کس آئین و قانون کی شق کے تحت درست ہے ؟، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
قمر منصور کو فی الفور اسپتال میں داخل کرایاجائے ، وزیراعظم ،و فاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کمیٹی کا مطالبہ 
کراچی ۔۔۔30، جولائی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور سابق صوبائی وزیر قمر منصورکو عدالتی حکم کے باوجود اسپتال نہ لے جانے اور ایم آر آئی نہ کرانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے قمر منصور کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا مذموم عمل قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قمر منصور کی سرکاری حراست میں حالت انتہائی غیر ہے اور وہ جس تکلیف میں مبتلا ہیں اس کے مطابق انہیں فی الفور اسپتال میں داخل کرانا آئین و قانون کے مطابق بھی درست ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اسی وجہ سے انسداد ہشت گردی کی عدالت نے غیر قانونی حراست کے بعد قمر منصور کو جب رینجرز کی تحویل میں دیا تھا تو یہ ہدایت بھی دی تھی کہ قمر منصور کا 7روز کے اندر میڈیکل ٹیسٹ کرواکر رپورٹ پیش کی جائے تاکہ ان کا علاج جاری رکھاجاسکے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ قمر منصور کے وکلاء کی درخواست پر عدالت نے یہ حکم بھی صادر کیا ہے کہ قمر منصور کا اسپتال میں ایم آرآئی کروایا جائے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود قمر منصور کو نہ تو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور نہ ہی انہیں ایم آر آئی کیلئے لے جایا جارہا ہے جس کے باعث ان کے اہل خانہ میں شدید تشویش پائی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور اور ایم کیوایم کے دیگر گرفتار کارکنان کے ساتھ انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا جارہا ہے اور عدالتی احکامات تک کو پیروں تلے روندا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قمر منصور کو عدالتی احکامات کے باوجود ایم آر آئی کیلئے نہ لے جانا اور بہانے تراشنا قمر منصور کو علاج ومعالجہ کی سہولت سے محروم رکھنے کی سازش اور غیر انسانی سلوک ہے ۔رابطہ کمیٹی نے سوال کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود قمر منصور کو علاج و معالجہ کی سہولت سے محروم رکھنا اور انہیں مسلسل غیر انسانی سلوک کا نشانانا کس آئین و قانون کی شق کے تحت درست ہے ؟ ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور کو فی الفور اسپتال میں داخل کرایاجائے اور ان کا یم آر آئی ٹیسٹ کرایاجائے اور عدالتی حکم کے باوجود قمر منصور اسپتال نہ لے جانے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 


10/1/2024 4:23:19 AM