ایم کیوایم کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر قمر منصور کو خاندان کے افراد سے ملاقات کی اجازت دیدی گئی
کراچی ۔۔۔30، جولائی 2015ء
سندھ ہائی کورٹ کی ڈبل بینچ جو جسٹس محمد علی مظہر و جسٹس اقبال کلہوڑو پر مشتمل تھی اُس نے آج قمر منصور کی والدہ فہمیدہ اختر کی جانب سے دائر کی گئی آئینی درخواست نمبر 4406/15کو منظور کرتے ہوئے جیل حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ نظر بند قمرمنصور سے ان کی خاندان کی جیل مینوئل کے تحت ملاقات کروائیں۔ درخواست گزار کی جانب سے محفوظ یار خان ایڈووکیٹ ، نواب مرزا ایڈووکیٹ ، محمد الطیف الدین پاشا ایڈووکیٹ ، محمد عمران میو ایڈووکیٹ ، آغا ظافر ایڈووکیٹ ، فردوس فریدی ایڈووکیٹ ، مزمل ممتاز میو ایڈووکیٹ اور ناہید ایڈوکیٹ نے پیروی کی ۔ اسپیشل پراسکیوشن جنرل رینجرز حبیب احمد ، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے کورٹ میں موجود وکلاء نے درخواست کی منظوری کیلئے کوئی اعتراض نہیں کیا جبکہ کورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملاقات کے احکامات جاری کردیئے ۔