ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبد الحسیب کا ڈسٹرکٹ ویسٹ کے بارش سے متاثرہ مختلف علاقوں کاطوفانی دور ہ
کراچی ۔۔۔27، جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبد الحسیب نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے بارش سے متاثرہ مختلف علاقوں کا طوفانی دورہ کیا اور بارش کے باعث ندی نالوں سے پانی کی عدم نکاسی اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کاجائز ہ لیا ۔ اس موقع پرحق پرست رکن قومی اسمبلی محبوب عالم اور ڈسٹرکٹ میونسپل کمیٹی ویسٹ کے ایڈمنسٹریٹر سجاد خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ عبد الحسیب نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے بعض علاقوں میں نالوں اورکچرے کی صفائی کے کام کا جائزہ لیا بھی اور متعلقہ افسران کو بارش کے ٹہرے ہوئے پانی کی نکاسی اور کچرے کی صفائی کیلئے احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر علاقے کے عوام نے حق پرست عوامی نمائندوں کو اپنے درمیان دیکھ کر اطمینان کااظہا رکیا اورانہیں بارش سے مزید متوقع نقصانات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔