Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن کے فیصلہ سے ہونے والی بدنامی سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے اوچھی حرکتیں کررہی ہے۔ ندیم نصرت


پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن کے فیصلہ سے ہونے والی بدنامی سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے اوچھی حرکتیں کررہی ہے۔ ندیم نصرت
 Posted on: 7/25/2015
پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن کے فیصلہ سے ہونے والی بدنامی سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے اوچھی حرکتیں کررہی ہے۔ ندیم نصرت
لندن میں پی ٹی آئی کے مظاہرے بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ندیم نصرت
پی ٹی آئی کے لوگوں نے ایم کیوایم کے سیکریٹریٹ کی بیرونی دیوارپر انڈے پھینکے ،ایم کیوایم کے کارکنوں پر بوتلیں پھینکی گئیں
آج پی ٹی آئی کے لوگوں نے مظاہرے میں جوحرکت کی اس پولیس نے انہیں متنبہ بھی کیا
ہم نے لندن میں بے شماراحتجاجی مظاہرے اورجلسے جلوس کئے ہیں آج تک ہماری جانب سے کسی پر ایک کنکرتک نہیں ماراگیا
مظاہرہ ، جلسہ جلوس کرناہرایک کاجمہوری حق ہے ۔ ہم تشدد کے خلاف ہیں اورپرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ ندیم نصرت
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
لندن ۔۔۔ 25 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن کے فیصلہ سے ہونے والی بدنامی سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے اوچھی حرکتیں کررہی ہے اورلندن میں پی ٹی آئی کے مظاہرے بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پرپی ٹی آئی کوجس ذلت کاسامناہے اس پر توجہ ہٹانے کیلئے آج یہاں ہونے والے مظاہرے میں پی ٹی آئی نے ہنگامہ آرائی کی ، اس مقصدکے لئے فیصل واوڈاکویہاں بھیجاگیا جس کے آنے کے بعد یہاں بدمزگی کاآغازہوا۔پی ٹی آئی کے لوگوں نے ایم کیوایم کے سیکریٹریٹ کی بیرونی دیوارپر انڈے پھینکے،جوپولیس والوں پر بھی آکر گرے۔یکطرفہ طورپرپی ٹی آئی کی جانب سے ہی ایم کیوایم کے کارکنوں پر بوتلیں پھینکی گئیں۔انہوں نے کہاکہ یہ پی ٹی آئی کاوطیرہ رہاہے ،کل پاکستان کے عوام نے دیکھاکہ پنجاب کے علاقے کامونکی میں ضمنی انتخاب کے موقع پر مسلم لیگ ن کے لوگوں کی ریلی پر پی ٹی آئی کے لوگوں نے حملہ کیا، ڈنڈے مارے جسے میڈیانے بھی دکھایاہے ۔یہی عمل آج لندن میں کیاگیا،اسی مقصدکے تحت فیصل واڈاکویہاں بھیجاگیا۔انہوں نے کہاکہ آج پی ٹی آئی کے لوگوں نے مظاہرے میں جوحرکت کی وہ پولیس نے بھی دیکھی اورپولیس والوں نے انہیں اس حرکت پر متنبہ بھی کیا۔ندیم نصرت نے کہاکہ ہم نے گزشتہ 23سال میں لندن میں بے شماراحتجاجی مظاہرے اورجلسے جلوس کئے ہیں آج تک کسی بھی موقع پر ہماری جانب سے کسی پر ایک کنکرتک نہیں ماراگیا ۔مظاہرہ ، جلسہ جلوس کرناہرایک کاجمہوری حق ہے ۔ ہم تشددکے خلاف ہیں اورپرامن جمہوری جدوجہدپر یقین رکھتے ہیں۔ 

10/1/2024 4:21:22 AM