Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

علی رضاعابدی کے ریسٹورنٹ کے چھاپے اوروہاں سے جرائم پیشہ شخص کی گرفتاری کا دعویٰ سراسرجھوٹ ،بے بنیاد، خودساختہ اور عوام کو گمراہ کرنے کی بھونڈی کوشش ہے ۔ ایم کیوایم


علی رضاعابدی کے ریسٹورنٹ کے چھاپے اوروہاں سے جرائم پیشہ شخص کی گرفتاری کا دعویٰ سراسرجھوٹ ،بے بنیاد، خودساختہ اور عوام کو گمراہ کرنے کی بھونڈی کوشش ہے ۔ ایم کیوایم
 Posted on: 7/24/2015
علی رضاعابدی کے ریسٹورنٹ کے چھاپے اوروہاں سے جرائم پیشہ شخص کی گرفتاری کا دعویٰ سراسرجھوٹ ،بے بنیاد، خودساختہ اور عوام کو گمراہ کرنے کی بھونڈی کوشش ہے ۔ ایم کیوایم 
عینیشاہدین کے مطابق چھ پختون نوجوانوں نے رات کو ریسٹورینٹ میں آکرپشتوزبان میں کھاناآرڈرکیا۔جیسے ہی انہوں نے آرڈرکیا
اس کے پانچ منٹ بعدہی رینجرزنے ریسٹورینٹ پر چھاپہ مارااوران پختون نوجوانوں کے منہ پر کپڑاڈال کرلے گئی
اگر رینجرز کو یامین مطلوب تھا توپھر علی رضاعابدی کے ریسٹورینٹ کے کمپیوٹرز ، ریسٹورینٹ سے متعلق اہم کاغذات اور سیکوریٹی کیمرے
کی ریکارڈنگ کوکیوں تحویل میں لیاگیا؟ علی رضا عابدی کے کزن حسن رضاکوکیوں گرفتار کیا گیا ؟ ان کے ریسٹورینٹ کوسیل کیوں کیاگیا؟
رینجرزکی کارروائی کااصل مقصدریسٹورینٹ سے کسی شخص کی گرفتاری نہیں بلکہ علی رضاعابدی کوانتقام کانشانہ بناناہے
علی رضاعابدی ٹی وی چینل اورسوشل میڈیاپر ایم کیوایم پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آوازاحتجاج بلندکررہے ہیں 
انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے چہیتے عمران خان کے خلاف ایف آئی آربھی درج کرائی ہے ،علی رضاعابدی کواسی بات کی سزا دی جارہی ہے،
ایسے ہتھکنڈے استعمال کرکے ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں کو ہراساں کرنے اور معاشی طورپر نقصان پہنچانے کا عمل کیاجارہا ہے
کراچی۔۔۔24،جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی کے ریسٹورنٹ پر چھاپے اوروہاں سے جرائم پیشہ شخص کی گرفتاری کے دعوے کوسراسرجھوٹ ،بے بنیاد اور عوام کو گمراہ کرنے کی بھونڈی کوشش قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ ریسٹورینٹ پرچھاپے کا ڈرامہ یہ ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق چھ پشتوزبان بولنے والے نوجوانوں نے رات کو ریسٹورینٹ میں آکر کھاناآرڈرکیا۔جیسے ہی انہوں نے آرڈرکیااس کے چند منٹ بعدہی رینجرزنے ریسٹورنٹ کے ڈائنگ ہال میں چھاپہ مارااوران نوجوانوں کے منہ پر کپڑاڈال کرلے گئی ۔اگررینجرزکے چھاپے کامقصدصرف ان افرادکی گرفتاری ہوتاتوانہیں لے جایا جاتا لیکن رینجرزنے چھاپے کے دوران ریسٹورینٹ کے ملازمین کوکچن میں بندکردیا اورعلی رضا عابدی کے کزن اورریسٹورنٹ کے مینیجر حسن رضا کو بھی حراست میں لے لیا۔اس کے ساتھ ساتھ رینجرزکے اہلکار ریسٹورینٹ کے کمپیوٹرز، اہم کاغذات اور سیکوریٹی کیمرے کی ریکارڈنگ بھی اٹھاکرلے گئے ۔ ترجمان نے کہاکہ عینی شاہدین کے مطابق رینجرزنے ریسٹورنٹ سے علی رضا عابدی کے کزن حسن رضاسمیت سات افرادکوحراست میں لیاجن میں سے حسن رضاکوبعدازاں رہاکردیاگیا لیکن رینجرزنے آج صرف ایک شخص کی گرفتاری کادعویٰ کیاہے ۔ سوال یہ ہے کہ باقی افرادکہاں گئے ؟ ان کے بارے میں رینجرزنے عوام کوکیوں نہیں بتایاکہ وہ کون تھے اورانکی تفصیل کیاہے؟اس سے صاف ظاہرہے کہ ریسٹورینٹ میں آکربیٹھنے والے وہ افرادبھی رینجرزکے بھیجے گئے افرادتھے جن کی گرفتاری کاڈرامہ رچایاگیا۔ ترجمان نے کہاکہ رینجرز کی جانب سے جس یامین کوریسٹورنٹ سے گرفتارکرنے کادعویٰ کیاجارہا ہے، اگر رینجرزکی اس کہانی کودرست مان لیاجائے کہ انہیں یامین مطلوب تھااوراسے ریسٹورینٹ سے ہی گرفتار کیاگیاہے توپھر ریسٹورینٹ کے کمپیوٹرز ، اہم کاغذات اور سیکوریٹی کیمرے کی ریکارڈنگ کوکیوں تحویل میں لیاگیا؟ علی رضا عابدی کے کزن حسن رضاکوکیوں گرفتار کیا گیا ؟ ان کے ریسٹورینٹ کوسیل کیوں کیاگیا؟اس ساری صورتحال سے صاف ظاہرہے کہ رینجرزکی جانب سے اس چھاپے اوروہاں سے گرفتاری کے بارے میں پیش کی گئی کہانی سراسرجھوٹی ،من گھڑت اورخودساختہ ہے اوررینجرزکی اس پوری کارروائی کااصل مقصدریسٹورینٹ سے کسی شخص کی گرفتاری نہیں بلکہ ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی کوانتقام کانشانہ بناناہے کیونکہ علی رضاعابدی گزشتہ کئی دنوں سے ٹی وی چینلز اورسوشل میڈیاپر ایم کیوایم پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف کھل کرآوازاحتجاج بلندکررہے ہیں اورانہوں نے عمران خان کے خلاف ایف آئی آربھی درج کرائی ہے اورعلی رضاعابدی کواسی بات کی سزا دی جارہی ہے،اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرکے ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں کو ہراساں کرنے اور انہیں معاشی طورپر نقصان پہنچانے کا عمل کیاجارہا ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ اس طرح کے ہتھکنڈوں کے ذریعے نہ توعو ام کی آنکھوں میں دھول جھو نکی جاسکتی ہے اورنہ ہی حق پرست عوامی نمائندوں کوخوفزدہ کیاجاسکتا ہے ۔ 

10/1/2024 4:21:37 AM