Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصور کوسرکاری حراست میں ہراساں کرنے کا نوٹس لیاجائے، ندیم نصرت


رابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصور کوسرکاری حراست میں ہراساں کرنے کا نوٹس لیاجائے، ندیم نصرت
 Posted on: 7/24/2015
رابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصور کوسرکاری حراست میں ہراساں کرنے کا نوٹس لیاجائے، ندیم نصرت
سرکاری حراست میں غیرانسانی سلوک اور تشدد کے باعث قمرمنصور کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں، ندیم نصرت
قمرمنصور کو فی الفور اسپتال میں داخل کرایا جائے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ
الطاف حسین کی تقریرکے انتظامات کرنے ، انکی تقریرسننے اور تقریرپر تالیاں بجانے کی پاداش میں قمرمنصورکو غیرقانونی اورغیرآئینی ہتھکنڈوں کا نشانہ بنایاجارہا ہے، ندیم نصرت
آخر آئین کی کس شق او رقانون کے تحت تقریر سننا اور تقریر پرتالیاں بجانا قابل گرفت جرم قراردے دیا گیا ہے؟ ندیم نصرت
لندن۔۔۔24،جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے مطالبہ کیا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصور کو فی الفور اسپتال میں داخل کرایا جائے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ قمرمنصور کوغیرآئینی اورغیرقانونی طورپر گرفتارکرنے کے بعد90 روز کاریمانڈ لیکرجھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ قمرمنصور کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تقریرکے انتظامات کرنے ، انکی تقریرسننے اور تقریرپر تالیاں بجانے کی پاداش میں غیرقانونی اورغیرآئینی ہتھکنڈوں کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ آخر آئین کی کس شق او رقانون کے تحت تقریرسننا اور تقریر پرتالیاں بجانا قابل گرفت جرم قراردے دیا گیا ہے ؟ کیا قانون نافذ کرنے والے مہاجردشمنی میں قمرمنصور جیسے شریف النفس اور بے گناہ قلمکار کو بھی دہشت گرد ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ ندیم نصرت نے کہاکہ قمرمنصور کو 90 کی دہائی میں گرفتاری کے دوران کئی سال تک غیرقانونی حراست میں بہیمانہ تشددکا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث وہ آج تک مکمل طورپر صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں اور رینجرز کے اہلکاروں نے رمضان المبارک کی 29 ویں شب دوبارہ نائن زیرو پر غیرقانونی چھاپہ مارکر رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ اور رکن قمرمنصور کوگرفتارکرکے 90 دن کا ریمانڈ لے لیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ سرکاری حراست میں غیرانسانی سلوک اور تشدد کے باعث قمرمنصور کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں جس کے باعث ان کی بزرگ علیل والدہ اوردیگر اہل خانہ شدید ذہنی کرب واذیت میں مبتلا ہیں ۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ قمرمنصور کو جبروتشددکا نشانہ بنانے اور انہیں سرکاری حراست میں ہراساں کرنے کا نوٹس لیاجائے اور انہیں فی الفور اسپتال میں داخل کرایاجائے۔

10/1/2024 4:19:25 AM