Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اور نائن زیروعزیزآبادمیں سینئر مہاجراکابرین کی بڑی تعداد نے کوائف ارسال کیے


ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اور نائن زیروعزیزآبادمیں سینئر مہاجراکابرین کی بڑی تعداد نے کوائف ارسال کیے
 Posted on: 7/24/2015
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اور نائن زیروعزیزآبادمیں سینئر مہاجراکابرین کی بڑی تعداد نے کوائف ارسال کیے
سینئرمہاجراکابرین کی جانب سے سینئر مہاجرورلڈ کانگریس میں شمولیت کی خواہش کا اظہار
مہاجروں کے غصب شدہ حقوق کے حصول کیلئے مہاجرصوبہ کا قیام انتہائی ناگزیر ہے، مہاجراکابرین
مہاجروں کے غصب شدہ حقوق کیلئے دنیا بھر میں اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے تیارہیں، مہاجراکابرین
لندن۔۔۔24،جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی اپیل پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے سینئر مہاجراکابرین کی جانب سے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اور نائن زیروعزیزآبادمیں بڑی تعداد میں کوائف موصول ہورہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے دنیا بھر میں مقیم سینئر مہاجراکابرین سے رابطے کرکے انہیں پاکستان میں مہاجروں پر ڈھائے جانے والے غیرآئینی اورغیرقانونی مظالم سے آگاہ کیا اور ان مظالم سے دنیا بھرکوآگاہ کرنے سینئر مہاجر ورلڈ کانگریس میں شمولیت کی دعوت دی تھی ۔ جناب الطا ف حسین کی اپیل پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم سینئرمہاجر دانشوروں، کالم نگاروں،صحافیوں، بیوروکریٹس، ادیبوں، شعراء ، مؤرخین، پروفیسرز،علمائے کرام ، صنعتکاروں ، تاجروں اورزندگی کے دیگرشعبوں کے ماہرین نے سینئر مہاجرورلڈ کانگریس میں شمولیت کی خواہش کا اظہارکیاہے ۔سینئر مہاجراکابرین کی جانب سے کہاگیا ہے کہ مہاجروں کے غصب شدہ حقوق کے حصول کیلئے مہاجرصوبہ کا قیام انتہائی ناگزیر ہے اور اس سلسلے میں وہ دنیا بھر میں اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے تیارہیں۔سینئر مہاجراکابرین کی جانب سے بڑی تعداد میں کوائف نامے، ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اور نائن زیروعزیزآباد کراچی میں بذریعہ فیکس، ای میل اور ڈاک کوائف نامے ارسال کیے جاچکے ہیں اور کوائف نامے بھیجنے کا سلسلہ بدستورجاری ہے ۔ 

10/1/2024 4:18:55 AM