Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین کی جانب سے سینئرمہاجرورلڈ کانگریس کے انعقادکاخیرمقدم کرتے ہیں، مہاجراکابرین


الطاف حسین کی جانب سے سینئرمہاجرورلڈ کانگریس کے انعقادکاخیرمقدم کرتے ہیں، مہاجراکابرین
 Posted on: 7/23/2015
الطاف حسین کی جانب سے سینئرمہاجرورلڈ کانگریس کے انعقادکاخیرمقدم کرتے ہیں، مہاجراکابرین
آئند ہ نسلوں کے روشن مستقبل کیلئے مہاجرصوبے کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے
پاکستان کی متعصب اسٹیبلشمنٹ،مہاجروں کا سیاسی ، معاشی ، تعلیمی اور جسمانی قتل عام کررہی ہے
مہاجروں کی منتخب نمائندہ جماعت ایم کیوایم اورقیادت کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ اورمیڈیا ٹرائل کیاجارہا ہے
الطاف حسین کی تقریرسننا اور تقریرپر تالیاں بجانا بھی جرم قراردے دیاگیا ہے
اگر بانیان پاکستان کی اولادوں پر ظلم وستم کا سلسلہ بند نہ کیاگیا تو پرامن مہاجروں کے صبرکاپیمانہ لبریز ہوسکتا ہے
5 کروڑتعلیم یافتہ اور قانون پسند مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے پوری دنیا کوآگاہ کریں گے
سینئر مہاجردانشوروں ، کالم نگاروں ، صحافیوں ، بیوروکریٹس، شعراء ، ادباء ،پروفیسرزاورتاجروں کا مشترکہ بیان
کراچی ۔۔۔23، جولائی2015ء
زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینئر مہاجراکابرین نے کہاہے کہ مہاجروں کو تعصب اور عصبیت کا نشانہ بنایاجارہاہے اور مہاجروں کی آئند ہ نسلوں کے روشن مستقبل کیلئے مہاجرصوبے کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں دانشوروں ، کالم نگاروں ، صحافیوں ، بیوروکریٹس، شعراء ، ادباء ،پروفیسرزاورتاجروں سمیت زندگی کے دیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والے سینئرمہاجراکابرین نے کہاکہ پاکستان کی متعصب اسٹیبلشمنٹ ، بیوروکریسی ، وفاقی وصوبائی حکومتیں اور سیکوریٹی فورسز کی جانب سے بانیان پاکستان کی اولادوں کا سیاسی ، معاشی ، تعلیمی اور جسمانی قتل عام کیاجارہا ہے ،غیرقانونی اورغیرآئینی اقدامات کرکے ایم کیوایم کو دیوار سے لگایاجارہا ہے ،مہاجروں کی منتخب نمائندہ جماعت ایم کیوایم اورقیادت کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے ، اسٹیبلشمنٹ کی ایماء پر ایم کیوایم کا میڈیاٹرائل کیاجارہا ہے ، ایم کیوایم کے بے گناہ رہنماؤں اورکارکنوں کوگرفتارکرکے جھوٹے مقدمات قائم کیے جارہے ہیں، حراست کے دوران مہاجر نوجوانوں پر غیرانسانی تشدد کرکے ان سے جبراً اعترافی بیانات لیے جارہے ہیں حتیٰ کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تقریرسننا اور تقریرپر تالیاں بجانا بھی جرم قراردے دیاگیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ مہاجراکابرین نے ارباب اقتدار اوراختیار کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی ماہ سے مہاجروں پر رینجرز کے غیرقانونی اورغیرآئینی اقدامات اور بہیمانہ مظالم پر صبروتحمل کا مظاہرہ کیاجاتارہا ہے لیکن صبر کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ مہاجروں کے خلاف ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال سے محب وطن پاکستانیوں بالخصوص سینئرمہاجراکابرین میں شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر بانیان پاکستان کی اولادوں پر ظلم وستم کا سلسلہ بند نہ کیاگیا تو پرامن مہاجروں کے صبرکاپیمانہ لبریز ہوسکتا ہے جس کے نتائج کی تمام ترذمہ داری حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پرعائد ہوگی ۔ مہاجراکابرین نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے سینئرمہاجرورلڈ کانگریس کے انعقادکاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ہم، 5 کروڑتعلیم یافتہ اور قانون پسند مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے پوری دنیا کوآگاہ کریں گے اور مہاجروں کی آنے والی نسلوں کے محفوظ اور روشن مستقبل کیلئے مہاجروں کے حقوق اور مہاجرصوبے کے قیام کی جدوجہد میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ 

10/1/2024 4:18:11 AM