Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہاجردشمن رویہ اورایم کیوایم کے خلاف مسلسل زہرافشانی کے خلاف جمعہ کوسہ پہرساڑھے تین بجے صدر کراچی میں اے آروائی کے ہیڈآفس کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااعلان


مہاجردشمن رویہ اورایم کیوایم کے خلاف مسلسل زہرافشانی کے خلاف جمعہ کوسہ پہرساڑھے تین بجے صدر کراچی میں اے آروائی کے ہیڈآفس کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااعلان
 Posted on: 7/23/2015
مہاجردشمن رویہ اورایم کیوایم کے خلاف مسلسل زہرافشانی کے خلاف جمعہ کوسہ پہرساڑھے تین بجے صدر کراچی میں اے آروائی کے ہیڈآفس کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااعلان
اے آروائی بدنام زمانہ قاتلوں کے ذریعے ایم کیوایم کے خلاف بیہودہ زبان استعمال کرکے اور مہاجرقوم کو دہشت گرد
ثابت کرنے کی غرض سے جھوٹی ، من گھڑت رپورٹس،کہانی قصے نشرکرنے کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے
اس مقصدکیلئے اے آر وائی کوسرکاری ایجنسیوں سے بھاری رقوم بھی فراہم کی گئی ہیں بلکہ اس کاسلسلہ تاحال جاری ہے
اس کی تصدیق خواجہ آصف سے کرائی جاسکتی ہے جنہوں نے ٹی وی انٹرویومیں آئی ایس آئی کے دوسابق سربراہوں کے بارے میں انکشاف کیاہے
کراچی سمیت سندھ بھرکے عوام جمعہ کواے آروائی کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپورتعدادمیں شرکت کریں،رابطہ کمیٹی
پنجاب، خیبر پختونخوااوربلوچستان سمیت ملک بھرکے کارکنان اپنے اپنے شہروں میں پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کریں 
آزادی صحافت کے نام پر کسی بھی صحافتی ادارے کو کسی بھی جماعت ، کسی کمیونٹی یاکسی قوم کی پگڑی اچھالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی
کراچی ۔۔۔ 23 جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اے آروائی کی مہاجردشمنی اورایم کیوایم کے خلاف مسلسل زہرافشانی کے خلاف جمعہ کوسہ پہرساڑھے تین بجے کراچی کے علاقے صدرمیں واقع اے آروائی کے ہیڈآفس کے سامنے ایک بڑا اورپرامن احتجاجی مظاہرہ کرنے کااعلان کیاہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اے آروائی بدنام زمانہ قاتلوں کولاکر ایم کیوایم کے خلاف بکواس اوربیہودہ زبان استعمال کرکے اور مہاجرقوم کوخاص طورپر دہشت گرد ثابت کرنے اور دنیا کی خراب ترین قوم قراردینے کی غرض سے جھوٹی ، من گھڑت رپورٹوں،کہانی قصے نشرکرنے کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ جھوٹی اورمن گھڑت رپورٹس نشرکرکے پا کستان بھرکے عوام کوایم کیوایم اورمہاجروں سے بدظن اورمتنفر کیاجاسکے ۔ اس مقصدکیلئے اے آر وائی کوسرکاری ایجنسیوں سے بھاری رقوم بھی فراہم کی گئی ہیں بلکہ اس کاسلسلہ تاحال جاری ہے ۔اس کے ثبوت کیلئے وزیردفاع خواجہ آصف سے اس کی تصدیق کرائی جاسکتی ہے جنہوں نے اپنے ایک حالیہ ٹی وی انٹرویوکے دوران یہ انکشاف کیاہے کہ’’ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل احمدشجاع پاشا اورسابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیرالاسلام نے لندن پلان کے تحت عمران خان کودھرنادینے کامنصوبہ دیا، لوگوں کوفون کرکے پی ٹی آئی میں شامل کرایا اورسرمایہ داروں سے پی ٹی آئی کو بھاری رقوم دلوائیں اور اس مقصدکیلئے ٹی وی چینلزکوبھی استعمال کیاگیا‘‘۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف اس مسلسل زہریلی پروپیگنڈہ مہم اور مہاجروں کی تذلیل کرنے اور مہاجردشمنی کے مسلسل عمل کے خلاف بروزجمعہ سہ پہر ساڑھے تین بجے کراچی کے علاقے صدر میں اے آروائی کے ہیڈآفس واقع اے آروائی کمیونیکیشنز فلور نمبر6 مدینہ سٹی مال عبداللہ ہارون روڈ صدرمیں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔ رابطہ کمیٹی نے کراچی سمیت سندھ بھرکے عوام سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کو ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے میں بھرپورتعدادمیں شرکت کریں۔دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سمیت ملک بھرکے کارکنوں اورحق پرست عوام سے اپیل کی کہ اے آروائی ایم کیوایم کے خلاف جومنفی پروپیگنڈہ کررہاہے اورجوالزام تراشی کررہا ہے اس کے خلاف اپنے اپنے شہروں میں واقع پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کریں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے لیکن آزادی صحافت کے نام پر کسی بھی صحافتی ادارے کو کسی بھی عوامی جماعت ، کسی کمیونٹی ، کسی طبقہ آبادی یاکسی قوم کی پگڑی اچھالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ 

10/1/2024 4:22:21 AM