ملتان میں ٹریفک کے حادثہ میں ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن نوشاد عالم کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔22، جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-Aکے کارکن نوشاد عالم کے ملتان میں ٹریفک حادثے میں انتقال گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)