Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصورکو90روزکے ریمانڈرپر رینجرزکی تحویل میں د یناقابل مذمت ہے ۔الطاف حسین


رابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصورکو90روزکے ریمانڈرپر رینجرزکی تحویل میں د یناقابل مذمت ہے ۔الطاف حسین
 Posted on: 7/22/2015
رابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصورکو90روزکے ریمانڈرپر رینجرزکی تحویل میں د یناقابل مذمت ہے ۔الطاف حسین
قمرمنصورکو علاج کے لئے فی الفوراسپتال میں داخل کیاجائے اور ان پر سرکاری حراست میں تشددبندکیاجائے
جن دہشت گردوں نے فوجیوں کے گلے کاٹے، دہشت گردی کابازارگرم کیا،جنہوں نے نوجوانوں کو خودکش حملوںکی ترغیب دی، ملک میں قتل وقتال کاکلچرعام کرنے کی باتیں کیں وہ دندناتے پھررہے ہیں
جنہوں نے فوج کے جرنیلوں کوگالیاں دیں،انکی قربانیوں کاکھلے عام مذاق اڑایا وہ اسٹیبلشمنٹ کے منظورنظرہیں ۔الطاف حسین
جنہوں نے قومی خزانے کو لوٹ کرملک کوکنگال کردیاوہ نہ صرف آزادہیں بلکہ بڑی بڑی کرسیوں پربیٹھے ہوئے ہیں ۔الطاف حسین
ایم کیوایم کے رہنماؤں،منتخب نمائندوں، ذمہ داروں اورکارکنوں پر جھوٹے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں ۔الطاف حسین
لندن۔۔۔ 22 جولائی 2015
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصورکو90روزکے ریمانڈرپر رینجرزکی تحویل میں دینے کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ رابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصورکوآج منہ پرکپڑاڈال کرخطرناک مجرموں کی طرح عدالت میں لایا گیااور انہوں نے عدالت کواپنی بیماری اورتکالیف کے بارے میں بتایا اورانہوں نے علاج کی درخواست کی لیکن تمام ترصورتحال سے آگاہ کرنے کے باوجود انہیں 90روز کے ریمانڈپر رینجرزکی تحویل میں دیدیاگیاجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ کونساانصاف ہے کہ جن مذہبی انتہاپسنددہشت گردوں نے فوجیوں کے گلے کاٹے، جنہوں نے پورے ملک میں دہشت گردی کابازارگرم کیا،جنہوں نے نوجوانوں کو کھلے عام خودکش حملوں کی ترغیب دی، ملک میں قتل وقتال کاکلچرعام کرنے کی باتیں کیں وہ دندناتے پھررہے ہیں ،جنہوں نے فوج کے جرنیلوں کوگالیاں دیں،ان کی قربانیوں کاکھلے عام مذاق اڑایا وہ اسٹیبلشمنٹ کے منظورنظرہیں، جنہوں نے پاکستان کے خزانے کو لوٹ کرملک کوکنگال کردیاوہ نہ صرف آزادہیں بلکہ آج بھی حکومت اورانتظامیہ کی بڑی بڑی کرسیوں پربیٹھے ہوئے ہیں لیکن ایم کیوایم کے رہنماؤں،منتخب نمائندوں، ذمہ داروں اورکارکنوں پر جھوٹے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں اورگرفتارکرکے انہیں سرکاری حراست میں تشددکانشانہ بنایاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ کیایہ صورتحال اس امرکاثبوت نہیں کہ آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہاہے۔جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ قمرمنصورکو علاج کے لئے فی الفوراسپتال میں داخل کیاجائے اور ان پر سرکاری حراست میں تشددبندکیاجائے۔
English
وڈیو

10/1/2024 4:22:27 AM